quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الإسراء 17:111

وَقُلِ ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ ٱلَّذِي لَمۡ يَتَّخِذۡ وَلَدٗا وَلَمۡ يَكُن لَّهُۥ شَرِيكٞ فِي ٱلۡمُلۡكِ وَلَمۡ يَكُن لَّهُۥ وَلِيّٞ مِّنَ ٱلذُّلِّۖ وَكَبِّرۡهُ تَكۡبِيرَۢا ﴿١١١﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور کہو کہ سب تعریف خدا ہی کو ہے جس نے نہ تو کسی کو بیٹا بنایا ہے اور نہ اس کی بادشاہی میں کوئی شریک ہے اور نہ اس وجہ سے کہ وہ عاجز وناتواں ہے کوئی اس کا مددگار ہے اور اس کو بڑا جان کر اس کی بڑائی کرتے رہو
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur kaho “tareef hai us khuda ke liye jisne na kisi ko beta banaya, na koi baadshahi mein uska shareek hai, aur na woh aajiz (helpless) hai ke koi uska pushtbaan (supporter) ho” aur uski badayi bayan karo, kamaal darje ki badayi
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور کہہ دیجیے کہ کل حمد اور کل شکر اللہ ہی کے لیے ہے جس نے نہیں بنائی کوئی اولاد اور نہیں ہے اس کا کوئی شریک بادشاہی میں اور نہ ہی اس کا کوئی دوست ہے کمزوری کی وجہ سے اس کی تکبیر کرو جیسے کہ تکبیر کرنے کا حق ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور کہو “ تعریف ہے اس خدا کے لئے جس نے کسی کو بنیا بنایا ، نہ کوئی بادشاہی میں اس کا شریک ہے ، اور نہ وہ عاجز ہے کہ کوئی اس کا پشتیبان ہو “۔ اور اس کی بڑائی بیان کرو ، کمال درجے کی بڑائی
— Fi Zilal al-Qur'an
اور یہ کہہ دیجیئے کہ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو نہ اوﻻد رکھتا ہے نہ اپنی بادشاہت میں کسی کو شریک وساجھی رکھتا ہے اور نہ وه کمزور ہے کہ اسے کسی حمایتی کی ضرورت ہو اور تو اس کی پوری پوری بڑائی بیان کرتا ره.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور کہو کہ تمام خوبیاں اس اللہ کے ليے ہیں جو نہ اولاد رکھتا ہے اور نہ بادشاہی میں کوئی اس کا شریک ہے اور نہ کمزوری کی وجہ سے اس کا کوئی مد گار ہے اور تم اس کی خوب بڑائی بیان کرو
— Maulana Wahiduddin Khan
اور کہہ سب تعریفیں اللہ کو جونہیں رکھتا اولاد اور نہ کوئی اس کا ساجھی سلطنت میں اور نہ کوئی اس کا مددگار ذلت کے وقت پر اور اس کی برائی کر بڑا جان کر
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور کہو”تعریف ہے اُس خدا کے لیے جس نے نہ کسی کو بیٹا بنایا، نہ کوئی بادشاہی میں اُس کا شریک ہے، اور نہ وہ عاجز ہے کہ کوئی اس کا پشتیبان ہو۔“ اور اُس کی بڑائی بیان کرو، کمال درجے کی بڑائی
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں