سورۃ الإسراء 17:3
ذُرِّيَّةَ مَنۡ حَمَلۡنَا مَعَ نُوحٍۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَبۡدٗا شَكُورٗا ﴿٣﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اے اُن لوگوں کی اولاد جن کو ہم نے نوح کے ساتھ (کشتی میں) سوار کیا تھا۔ بےشک نوح (ہمارے) شکرگزار بندے تھے
Tum un logon ki aulad ho jinhein humne Nooh ke saath kashti par sawar kiya tha, aur Nooh ek shukarguzar banda tha
اے ان لوگوں کی اولاد جنہیں ہم نے سوار کرایا تھا نوح کے ساتھ یقیناً وہ ہمارا بہت ہی شکر گزار بندہ تھا
تم ان لوگوں کی اولاد ہو جنہیں ہم نے نوح (علیہ السلام) کے ساتھ کشتی پر سوار کیا ، اور نوح (علیہ السلام) ایک شکر گزار بندہ تھا۔
اے ان لوگوں کی اوﻻد! جنہیں ہم نے نوح کے ساتھ سوار کردیا تھا، وه ہمارا بڑا ہی شکرگزار بنده تھا.
تم ان لوگوں کی اولاد ہو جن کو ہم نے نوح کے ساتھ سوار کیا تھا، بے شک وہ ایک شکر گزار بندہ تھا
تم جو اولاد ہو ان لوگوں کی جن کو چڑھایا ہم نے نوح کےساتھ بیشک وہ تھا بندہ حق ماننے والا
تم اُن لوگوں کی اولاد ہو جنہیں ہم نے نُوح ؑ کے ساتھ کشتی پر سوار کیا تھا، اور نوحؑ ایک شکر گزار بندہ تھا