quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الإسراء 17:30

إِنَّ رَبَّكَ يَبۡسُطُ ٱلرِّزۡقَ لِمَن يَشَآءُ وَيَقۡدِرُۚ إِنَّهُۥ كَانَ بِعِبَادِهِۦ خَبِيرَۢا بَصِيرٗا ﴿٣٠﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

بےشک تمہارا پروردگار جس کی روزی چاہتا ہے فراخ کردیتا ہے اور (جس کی روزی چاہتا ہے) تنگ کردیتا ہے وہ اپنے بندوں سے خبردار ہے اور (ان کو) دیکھ رہا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Tera Rubb jiske liye chahta hai rizq kushada karta hai aur jiske liye chahta hai tangg kardeta hai, woh apne bandon ke haal se bakhabar hai aur unhein dekh raha hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
یقیناً تمہارا رب کشادہ کرتا ہے رزق جس کے لیے چاہتا ہے اور تنگ کرتا ہے (جس کے لیے چاہتا ہے) یقیناً وہ اپنے بندوں کی خبر رکھنے والا (اور ان کے حالات کو) دیکھنے والا ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
تیرا رب جس کے لئے چاہتا ہے رزق کشادہ کرتا ہے اور جس کے لئے چاہتا ہے تنگ کردیتا ہے۔ وہ اپنے بندوں کے حال سے باخبر ہے اور انہیں دیکھ رہا ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
یقیناً تیرا رب جس کے لئے چاہے روزی کشاده کردیتا ہے اور جس کے لئے چاہے تنگ۔ یقیناً وه اپنے بندوں سے باخبر اور خوب دیکھنے واﻻ ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
بے شک تیرا رب جس کو چاہتا ہے زیادہ رزق دیتا ہے اور جس کے ليے چاہتا ہے تنگ کردیتا ہے بے شک وہ اپنے بندوں کو جاننے والا، دیکھنے والا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
تیرا رب کھول دیتا ہے روزی جسکے واسطے چاہے اور تنگ بھی وہی کرتا ہے وہی ہے اپنے بندوں کو جاننے والا دیکھنے والا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
تیرا ربّ جس کے لیے چاہتا ہے رزق کشادہ کرتا ہے اور جس کے لیے چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے۔ وہ اپنے بندوں کے حال سے باخبر ہے اور انہیں دیکھ رہا ہے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں