سورۃ الإسراء 17:35
وَأَوۡفُواْ ٱلۡكَيۡلَ إِذَا كِلۡتُمۡ وَزِنُواْ بِٱلۡقِسۡطَاسِ ٱلۡمُسۡتَقِيمِۚ ذَٰلِكَ خَيۡرٞ وَأَحۡسَنُ تَأۡوِيلٗا ﴿٣٥﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور جب (کوئی چیز) ناپ کر دینے لگو تو پیمانہ پورا بھرا کرو اور (جب تول کر دو تو) ترازو سیدھی رکھ کر تولا کرو۔ یہ بہت اچھی بات اور انجام کے لحاظ سے بھی بہت بہتر ہے
Paimane (measure/scales) se do to pura bhar kar do, aur tolo to theek tarazu se tolo. Yeh accha tareeqa hai aur ba-lihaz anjaam bhi yahi behtar hai
اور جب تم ناپو تو پیمانہ پورا بھرو اور وزن کرو سیدھی ترازو کے ساتھ یہی بہتر ہے اور انجام کے اعتبار سے بھی خوب تر ہے
پیمانے سے دو تو پورا بھر کردو ، اور تولو تو ٹھیک ترازو سے تولو۔ یہ اچھا طریقہ ہے اور بلحاظ انجام بھی یہی بہتر ہے
اور جب ناپنے لگو تو بھر پور پیمانے سے ناپو اور سیدھی ترازو سے توﻻ کرو۔ یہی بہتر ہے اور انجام کے لحاظ سے بھی بہت اچھا ہے.
اور جب ناپ کر دو تو پورا ناپو اور ٹھیک ترازو سے تول کردو یہ بہتر طریقہ ہے اور اس کا انجام بھی اچھا ہے
اور پورا بھر دو ماپ جب ماپ کر دینے لگو اور تولو سیدھی ترازو سے یہ بہتر ہے اور اچھا ہے اس کا انجام
پیمانے سے دو تو پُورا بھر کر دو، اور تولو تو ٹھیک ترازو سے تولو۔ یہ اچھا طریقہ ہے اور ہلحاظِ انجام بھی یہی بہتر ہے۔