سورۃ الإسراء 17:41
وَلَقَدۡ صَرَّفۡنَا فِي هَٰذَا ٱلۡقُرۡءَانِ لِيَذَّكَّرُواْ وَمَا يَزِيدُهُمۡ إِلَّا نُفُورٗا ﴿٤١﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور ہم نے اس قرآن میں طرح طرح کی باتیں بیان کی ہیں تاکہ لوگ نصیحت پکڑیں گے۔ مگر وہ اس سے اور بدک جاتے ہیں
Humne is Quran mein tarah tarah se logon ko samjhaya ke hosh mein aayein, magar woh haqq se aur zyada door hi bhaage jaa rahey hain
اور ہم نے پھیر پھیر کر بیان کیا ہے اس قرآن میں (اپنی آیات کو) تاکہ یہ سبق حاصل کریں مگر یہ نہیں بڑھاتا انہیں مگر نفرت ہی میں
ہم نے اس قرآن میں طرح طرح سے لوگوں کو سمجھایا کہ ہوش میں آئیں ، مگر وہ حق سے اور زیادہ دور ہی بھاگے جا رہے ہیں
ہم نے تو اس قرآن میں ہر ہر طرح بیان فرما دیا کہ لوگ سمجھ جائیں لیکن اس سے انہیں تو نفرت ہی بڑھتی ہے.
اور ہم نے اس قرآن میں طرح طرح سے بیان کیا ہے تاکہ وہ یاد دہانی حاصل کریں لیکن ان کی بیزاری بڑھتی ہی جاتی ہے
اور پھیر پھیر کر سمجھایا ہم نے اس قرآن میں تاکہ وہ سوچیں اور ان کو زیاد ہوتا ہے وہی بدکنا
ہم نے اِس قرآن میں طرح طرح سے لوگوں کو سمجھایا کہ ہوش میں آئیں، مگر وہ حق سے اور زیادہ دور ہی بھاگے جا رہے ہیں