سورۃ الإسراء 17:65
إِنَّ عِبَادِي لَيۡسَ لَكَ عَلَيۡهِمۡ سُلۡطَٰنٞۚ وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ وَكِيلٗا ﴿٦٥﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
جو میرے (مخلص) بندے ہیں ان پر تیرا کچھ زور نہیں۔ اور (اے پیغمبر) تمہارا پروردگار کارساز کافی ہے
Yaqeenan mere bandon par tujhey koi iqtedar haasil na hoga, aur tawakkul (bharose) ke liye tera Rubb kaafi hai”
یقیناً میرے بندوں پر تجھے کوئی اختیار نہیں ہوگا اور کافی ہے تیرا رب بطور کار ساز
یقینا میرے بندوں پر تجھے کوئی اقتدار حاصل نہ ہوگا۔ اور تو کل کے لئے تیرا رب کافی ہے
میرے سچے بندوں پر تیرا کوئی قابو اور بس نہیں۔ تیرا رب کارسازی کرنے واﻻ کافی ہے.
بے شک جو میرے بندے ہیں ان پر تیرا زور نہیں چلے گا اور تیرا رب کار سازی کے ليے کافی ہے
وہ جو میرے بندے ہیں ان پر نہیں تیری حکومت اور تیرا رب کافی ہے کام بنانے والا
یقیناً میرے بندوں پر تجھے کوئی اقتدار حاصل نہ ہوگا، اور توکّل کے لیے تیرا ربّ کافی ہے۔“