quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الإسراء 17:89

وَلَقَدۡ صَرَّفۡنَا لِلنَّاسِ فِي هَٰذَا ٱلۡقُرۡءَانِ مِن كُلِّ مَثَلٖ فَأَبَىٰٓ أَكۡثَرُ ٱلنَّاسِ إِلَّا كُفُورٗا ﴿٨٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور ہم نے قرآن میں سب باتیں طرح طرح سے بیان کردی ہیں۔ مگر اکثر لوگوں نے انکار کرنے کے سوا قبول نہ کیا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Humne is Quran mein logon ko tarah tarah se samjhaya magar aksar log inkar hi par jamey rahey
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور ہم نے پھیر پھیر کر بیان کی ہیں لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہر طرح کی مثالیں لیکن اکثر لوگ انکار (اور کفران نعمت) ہی پر اڑے ہوئے ہیں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
ہم نے اس قرآن میں لوگوں کو طرح طرح سے سمجھایا مگر اکثر لوگ انکار ہی پر جمے رہے
— Fi Zilal al-Qur'an
ہم نے تو اس قرآن میں لوگوں کے سمجھنے کے لئے ہر طرح سے تمام مثالیں بیان کردی ہیں، مگر اکثر لوگ انکار سے باز نہیں
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور ہم نے لوگوں کے ليے اس قرآن میں ہر قسم کا مضمون طرح طرح سے بیان کیا ہے، پھر بھی اکثر لوگ انکار ہی پر جمے رہے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور ہم نے پھیر پھیر کو سمجھائی لوگوں کو اس قرآن میں ہر مثل سو نہیں رہتے بہت لوگ بن ناشکری کئے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
ہم نے اس قرآن میں لوگوں کو طرح طرح سے سمجھایا مگر اکثر انکار ہی پر جمے رہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں