quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الإسراء 17:98

ذَٰلِكَ جَزَآؤُهُم بِأَنَّهُمۡ كَفَرُواْ بِـَٔايَٰتِنَا وَقَالُوٓاْ أَءِذَا كُنَّا عِظَٰمٗا وَرُفَٰتًا أَءِنَّا لَمَبۡعُوثُونَ خَلۡقٗا جَدِيدًا ﴿٩٨﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

یہ ان کی سزا ہے اس لئے کہ وہ ہماری آیتوں سے کفر کرتے تھے اور کہتے تھے کہ جب ہم (مر کر بوسیدہ) ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہوجائیں گے تو کیا ازسرنو پیدا کئے جائیں گے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Yeh badla hai unke is harakat ka ke unhon ne hamari aayat ka inkar kiya aur kaha “kya jab hum sirf haddiyan aur khaak (dust) ho kar reh jayenge to naye sirey se humko paida karke utha khada kiya jayega?”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
یہ سزا ہے ان کی اس بنا پر کہ انہوں نے ہماری آیات کے ساتھ کفر کیا اور انہوں نے کہا کہ کیا جب ہوجائیں گے ہم ہڈیاں اور چورا چورا تو کیا ہم دوبارہ اٹھا لیے جائیں گے ایک نئی مخلوق کی صورت میں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
: یہ بدلہ ہے ان کی اس حرکت کا کہ انہوں نے ہماری آیات کا انکار کیا اور کہا ” کیا ہم صرف ہڈیاں اور خاک ہو کر رہ جائیں گے تو نئے سرے سے ہم کو پیدا کرکے اٹھا کر کھڑا کیا جائے گا ؟
— Fi Zilal al-Qur'an
یہ سب ہماری آیتوں سے کفر کرنے اور اس کہنے کا بدلہ ہے کہ کیا جب ہم ہڈیاں اور ریزے ریزے ہوجائیں گے پھر ہم نئی پیدائش میں اٹھا کھڑے کئے جائیں گے؟
— Maulana Muhammad Junagarhi
یہ ہے ان کا بدلہ اس سبب سے کہ انھوں نے ہماری نشانیوں کا انکار کیا اور کہا کہ جب ہم ہڈی اور ریزہ ہوجائیں گے تو کیاہم از سر نو پیدا کرکے اٹھائے جائیں گے
— Maulana Wahiduddin Khan
یہ ان کی سزا ہے اس واسطے کہ منکر ہوئے ہماری آیتوں سے اور بولے کیا جب ہم ہو گئے ہڈیاں چورا چورا کیا ہم کو اٹھائیں گے نئے بنا کر
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
یہ بدلہ ہے ان کی اس حرکت کا کہ انہوں نے ہماری آیات کا انکار کیا اور کہا "کیا جب ہم صرف ہڈیاں اور خاک ہو کر رہ جائیں گے تو نئے سرے سے ہم کو پیدا کر کے اٹھا کھڑا کیا جائے گا؟"
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں