quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الكهف 18:13

نَّحۡنُ نَقُصُّ عَلَيۡكَ نَبَأَهُم بِٱلۡحَقِّۚ إِنَّهُمۡ فِتۡيَةٌ ءَامَنُواْ بِرَبِّهِمۡ وَزِدۡنَٰهُمۡ هُدٗى ﴿١٣﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

ہم اُن کے حالات تم سے صحیح صحیح بیان کرتے ہیں۔ وہ کئی جوان تھے جو اپنے پروردگار پر ایمان لائے تھے اور ہم نے ان کو اور زیادہ ہدایت دی تھی
— Fatah Muhammad Jalandhari
Hum unka asal qissa tumhein sunate hain, woh chandh nawjawan thay jo apne Rubb par iman le aaye thay aur humne unko hidayat mein taraqqi bakhsi thi
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
ہم سنا رہے ہیں آپ کو ان کا قصہ حق کے ساتھ وہ چند نوجوان تھے جو ایمان لائے اپنے رب پر اور ہم نے خوب بڑھایا تھا انہیں ہدایت میں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
ہم ان کا اصل قصہ تمہیں سناتے ہیں ، وہ چند نوجوان تھے جو اپنے رب پر ایمان لے آئے تھے اور ہم نے ان کو ہدایت میں ترقی بخشی تھی۔
— Fi Zilal al-Qur'an
ہم ان کا صحیح واقعہ تیرے سامنے بیان فرما رہے ہیں۔ یہ چند نوجوان اپنے رب پر ایمان ﻻئے تھے اور ہم نے ان کی ہدایت میں ترقی دی تھی.
— Maulana Muhammad Junagarhi
ہم تم کو ان کااصل قصہ سناتے ہیں وہ کچھ نوجوان تھے جو اپنے رب پر ایمان لائے اور ہم نے ان کی ہدایت میں مزید ترقی دی
— Maulana Wahiduddin Khan
ہم سنا دیں تجھ کو ان کا حال تحقیقی وہ کئ جوان ہیں کہ یقین لائے اپنے رب پر اور زیادہ دی ہم نے انکو سوجھ
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
ہم اِن کا اصل قصہ تم کو سُناتے ہیں۔ وہ چند نوجوان تھے جو اپنے ربّ پر ایمان لے آئے تھے اورہم نے ان کو ہدایت میں ترقی بخشی تھی۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں