quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الكهف 18:48

وَعُرِضُواْ عَلَىٰ رَبِّكَ صَفّٗا لَّقَدۡ جِئۡتُمُونَا كَمَا خَلَقۡنَٰكُمۡ أَوَّلَ مَرَّةِۭۚ بَلۡ زَعَمۡتُمۡ أَلَّن نَّجۡعَلَ لَكُم مَّوۡعِدٗا ﴿٤٨﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور سب تمہارے پروردگار کے سامنے صف باندھ کر لائے جائیں گے (تو ہم ان سے کہیں گے کہ) جس طرح ہم نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا (اسی طرح آج) تم ہمارے سامنے آئے لیکن تم نے تو یہ خیال کر رکھا تھا کہ ہم نے تمہارے لئے (قیامت کا) کوئی وقت مقرر ہی نہیں کیا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur sab ke sab tumhare Rubb ke huzoor saff (rows) dar saff (rows) pesh kiye jayenge. Lo dekhlo , aagaye na tum hamare paas usi tarah jaisa humne tumko pehli baar paida kiya tha. Tumne to yeh samjha tha ke humne tumhare liye koi wadey ka waqt muqarrar hi nahin kiya
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور وہ پیش کیے جائیں گے آپ کے رب کے سامنے صفیں باندھے ہوئے۔ (تب انہیں کہا جائے گا) آگئے ہونا ہمارے پاس جیسے ہم نے تمہیں پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا بلکہ تم نے تو سمجھ رکھا تھا کہ ہم تمہارے لیے وعدے کا کوئی وقت مقرر ہی نہیں کریں گے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور سب کے سب تمہارے رب کے حضور صف در صف پیش کئے جائیں گے … لو دیکھ لو ، آگئے نا تم ہمارے پاس اسی طرح جیسا ہم نے تم کو پہلی بار یدا کیا تھا۔ تم نے تو یہ سمجھا تھا کہ ہم نے تمہارے لئے کوئی وعدے کا وقت مقرر ہی نہیں کیا ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
اور سب کے سب تیرے رب کے سامنے صف بستہ حاضر کئے جائیں گے۔ یقیناً تم ہمارے پاس اسی طرح آئے جس طرح ہم نے تمہیں پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا لیکن تم تو اسی خیال میں رہے کہ ہم ہرگز تمہارے لئے کوئی وعدے کا وقت مقرر کریں گے بھی نہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور سب لوگ تیرے رب کے سامنے صف باندھ کر پیش کيے جائیں گے تم ہمارے پاس آگئے جس طرح ہم نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا، بلکہ تم نے یہ گمان کیا کہ ہم تمھارے ليے کوئی وعدہ کا وقت مقرر نہیں کریں گے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور سامنے آئیں تیرے رب کے صف باندھ کر آ پہنچے تم ہمارے پاس جیسے ہم نے بنایا تھا تم کو پہلی بار نہیں تم تو کہتے تھے کہ نہ مقرر کریں گے ہم تمہارے لئے کوئی وعدہ
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور سب کے سب تمہارے ربّ کے حضُور صف در صف پیش کیے جائیں گے۔۔۔۔ لو دیکھ لو، آگئے نا تم ہمارے پاس اُسی طرح جیسا ہم نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا۔ تم نے تو یہ سمجھا تھا کہ ہم نے تمہارے لیے کوئی وعدے کا وقت مقرر ہی نہیں کیا ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں