quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الكهف 18:47

وَيَوۡمَ نُسَيِّرُ ٱلۡجِبَالَ وَتَرَى ٱلۡأَرۡضَ بَارِزَةٗ وَحَشَرۡنَٰهُمۡ فَلَمۡ نُغَادِرۡ مِنۡهُمۡ أَحَدٗا ﴿٤٧﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جس دن ہم پہاڑوں کو چلائیں گے اور تم زمین کو صاف میدان دیکھو گے اور ان (لوگوں کو) ہم جمع کرلیں گے تو ان میں سے کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Fikr us din ki honi chahiye jabke hum pahadon ko chalayenge , aur tum zameen ko bilkul barhena (naked) paogey, aur hum tamaam Insaano ko is tarah gher kar jama karenge ke (aglon peechlon mein se) ek bhi na chootega
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور جس دن ہم چلائیں گے پہاڑوں کو اور تم دیکھو گے زمین کو صاف چٹیل اور ہم سب کو جمع کرلیں گے اور ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑیں گے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
فکر اس دن کی ہونی چاہئے جب کہ ہم پہاڑوں کو چلائیں گے ، اور تم زمین کو بالکل برہنہ پائو گے ، اور ہم تمام انسانوں کو اس طرح گھیر کر جمع کریں گے کہ (اگلوں پچھلوں میں سے) ایک بھی نہ چھوٹے گا
— Fi Zilal al-Qur'an
اور جس دن ہم پہاڑوں کو چلائیں گے اور زمین کو تو صاف کھلی ہوئی دیکھے گا اور تمام لوگوں کو ہم اکٹھا کریں گے ان میں سے ایک کو بھی باقی نہ چھوڑیں گے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور جس دن ہم پہاڑوں کو چلائیں گے اور تم دیکھو گے زمین کو بالکل کھلی ہوئی اور ہم ان سب کو جمع کریں گے پھر ہم ان میں سے کسی کو نہ چھوڑیں گے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور جس دن ہم چلائیں پہاڑ اور تو دیکھے زمین کو کھلی ہوئی اور گھیر ملائیں ہم انکو پھر نہ چھوڑیں ان میں سے ایک کو
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
فکر اُس دن کی ہونی چاہیے جب کہ ہم پہاڑوں کو چلائیں گے، اور تم زمین کو بالکل برہنہ پاوٴ گے، اور ہم تمام انسانوں کو اس طرح گھیر کر جمع کریں گے کہ (اگلوں پچھلوں میں سے)ایک بھی نہ چھُوٹے گا،
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں