quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الكهف 18:6

فَلَعَلَّكَ بَٰخِعٞ نَّفۡسَكَ عَلَىٰٓ ءَاثَٰرِهِمۡ إِن لَّمۡ يُؤۡمِنُواْ بِهَٰذَا ٱلۡحَدِيثِ أَسَفًا ﴿٦﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

(اے پیغمبر) اگر یہ اس کلام پر ایمان نہ لائیں تو شاید تم کے ان پیچھے رنج کر کر کے اپنے تئیں ہلاک کردو گے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Accha, to (aey Muhammad), shayad tum inke peechey gham ke marey apni jaan kho dene waley ho agar ye is taleem par iman na laye
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
تو (اے نبی !) آپ شاید اپنے آپ کو غم سے ہلاک کرلیں گے ان کے پیچھے اگر وہ ایمان نہ لائے اس بات (قرآن) پر
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اچھا ، تو اے نبی ، شاید تم ان کے پیچھے غم کے مارے اپنی جان کھو دینے والے ہو ، اگر یہ اس تعلیم پر ایمان نہ لائے۔
— Fi Zilal al-Qur'an
پس اگر یہ لوگ اس بات پر ایمان نہ ﻻئیں تو کیا آپ ان کے پیچھے اسی رنج میں اپنی جان ہلاک کر ڈالیں گے؟
— Maulana Muhammad Junagarhi
شاید تم ان کے پیچھے غم سے اپنے آپ کو ہلاک کر ڈالو گے، اگر وہ اس بات پر ایمان نہ لائے
— Maulana Wahiduddin Khan
سو کہیں تو گھونٹ ڈالے گا اپنی جان کو ان کے پیچھے اگر وہ نہ مانیں گے اس بات کو پچتا پچتا کر
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اچھا، تو اے محمدؐ ،شاید تم ان کے پیچھے غم کے مارے اپنی جان کھو دینے والے ہو اگر یہ اِس تعلیم پر ایمان نہ لائے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں