quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الكهف 18:95

قَالَ مَا مَكَّنِّي فِيهِ رَبِّي خَيۡرٞ فَأَعِينُونِي بِقُوَّةٍ أَجۡعَلۡ بَيۡنَكُمۡ وَبَيۡنَهُمۡ رَدۡمًا ﴿٩٥﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

ذوالقرنین نے کہا کہ خرچ کا جو مقدور خدا نے مجھے بخشا ہے وہ بہت اچھا ہے۔ تم مجھے قوت (بازو) سے مدد دو۔ میں تمہارے اور ان کے درمیان ایک مضبوط اوٹ بنا دوں گا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Usne kaha “jo kuch mere Rubb ne mujhey de rakkha hai woh bahut hai. Tum bas mehnat se meri madad karo, main tumhare aur inke darmiyan bandh(barrier) banaye deta hoon
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اس نے کہا جو کچھ مجھے دے رکھا ہے اس میں میرے رب نے وہ بہت بہتر ہے البتہ تم لوگ میری مدد کرو قوت (محنت) کے ذریعے سے میں تمہارے اور ان کے درمیان ایک مضبوط دیوار بنا دوں گا
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اس نے کہا ” جو کچھ میرے رب نے مجھے دے رکھا ہے وہ بہت ہے۔ تم بس قوت سے میری مدد کرو۔ “ میں تمہارے اور ان کے درمیان بند بنائے دیتا ہوں۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اس نے جواب دیا کہ میرے اختیار میں میرے پروردگار نے جو دے رکھا ہے وہی بہتر ہے، تم صرف قوت طاقت سے میری مدد کرو. میں تم میں اور ان میں مضبوط حجاب بنا دیتا ہوں
— Maulana Muhammad Junagarhi
ذوالقرنین نے جواب دیا کہ جو کچھ میرے رب نے مجھے دیا ہے وہ بہت ہے تم محنت سے میری مدد کرو میں تمھارے اور ان کے درمیان ایک دیوار بنادوں گا
— Maulana Wahiduddin Khan
بولا جو مقدور دیا مجھ کو میرے رب نے وہ بہتر ہے سو مدد کرو میری محنت میں بنا دوں تمہارے انکے بیچ ایک دیوار موٹی
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اُس نے کہا”جو کچھ میرے ربّ نے مجھے دے رکھا ہے وہ بہت ہے۔ تم بس محنت سے میری مدد کرو، میں تمہارے اور ان کے درمیان بند بنائے دیتا ہوں۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں