سورۃ مريم 19:15
وَسَلَٰمٌ عَلَيۡهِ يَوۡمَ وُلِدَ وَيَوۡمَ يَمُوتُ وَيَوۡمَ يُبۡعَثُ حَيّٗا ﴿١٥﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور جس دن وہ پیدا ہوئے اور جس دن وفات پائیں گے اور جس دن زندہ کرکے اٹھائے جائیں گے۔ ان پر سلام اور رحمت (ہے)
Salaam uspar jis roz ke woh paida hua aur jis din marey aur jis roz woh zinda karke uthaya jaye
اور سلام اس پر جس دن اس کی ولادت ہوئی جس دن اسے موت آئے اور جس دن وہ اٹھایا جائے زندہ کر کے
سلام اس پر جس روز کہ وہ پیدا ہوا اور جس دن وہ مرے اور جس روز وہ زندہ کر کے اٹھایا جائے۔
اس پر سلام ہے جس دن وه پیدا ہوا اور جس دن وه مرے اور جس دن وه زنده کرکے اٹھایا جائے.
اور اس پر سلامتی ہے جس دن وہ پیداہوا اور جس دن وہ مرے گا اور جس دن وہ زندہ کرکے اٹھایا جائے گا
اور سلام ہے اُس پر جس دن پیدا ہو ا اور جس دن مرے اورجس دن اٹھ کھڑا ہو زندہ ہو کر
سلام اُس پر جس روز کہ وہ پیدا ہوا اور جس دن وہ مرے اور جس روز وہ زندہ کر کے اُٹھا یا جائے۔