quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ مريم 19:36

وَإِنَّ ٱللَّهَ رَبِّي وَرَبُّكُمۡ فَٱعۡبُدُوهُۚ هَٰذَا صِرَٰطٞ مُّسۡتَقِيمٞ ﴿٣٦﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور بےشک خدا ہی میرا اور تمہارا پروردگار ہے تو اسی کی عبادت کرو۔ یہی سیدھا رستہ ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
(Aur Isa ne kaha tha ke)”Allah mera Rubb bhi hai aur tumhara Rubb bhi, pas tum usi ki bandagi karo, yahi seedhi raah hai”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور یقیناً اللہ ہی ہے میرا رب بھی اور تمہارا رب بھی تو تم اسی کی بندگی کرو۔ یہی سیدھا راستہ ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
(اور عیسیٰ نے کہا تھا کہ ) ” اللہ میرا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی ‘ پس تم اسی کی بندگی کرو ‘ یہی سیدھی راہ ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
میرا اور تم سب کا پروردگار صرف اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ تم سب اسی کی عبادت کرو، یہی سیدھی راه ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور بے شک اللہ میرا رب ہے اور تمھارا رب بھی، پس تم اسی کی عبات کرو، یہی سیدھا راستہ ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور کہا بیشک اللہ ہے رب میرا اور رب تمہارا سو اُسکی بندگی کرو یہ ہے راہ سیدھی
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
(اور عیسیٰ ؑ نے کہا تھا کہ)”اللہ میرا ربّ بھی ہے اور تمہارا ربّ بھی ، پس تم اس کی بندگی کرو، یہی سیدھی راہ ہے۔“
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں