quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ مريم 19:46

قَالَ أَرَاغِبٌ أَنتَ عَنۡ ءَالِهَتِي يَـٰٓإِبۡرَٰهِيمُۖ لَئِن لَّمۡ تَنتَهِ لَأَرۡجُمَنَّكَۖ وَٱهۡجُرۡنِي مَلِيّٗا ﴿٤٦﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اس نے کہا ابراہیم کیا تو میرے معبودوں سے برگشتہ ہے؟ اگر تو باز نہ آئے گا تو میں تجھے سنگسار کردوں گا اور تو ہمیشہ کے لئے مجھ سے دور ہوجا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Baap ne kaha “Ibrahim, kya tu mere maboodon se phir gaya hai? Agar tu baaz na aaya to main tujhey sangsar(stone you to death) kardunga. Bas tu hamesha ke liye mujhse alag ho jaa”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اس نے کہا : اے ابراہیم ! کیا تم کنارہ کشی کر رہے ہو میرے معبودوں سے اگر تم اس سے باز نہ آئے تو میں تمہیں سنگسار کر دوں گا اور تم مجھے چھوڑ (کر چلے) جاؤ ایک مدت تک
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
باپ نے کہا ‘” ابراہیم ‘ کیا تو میرے معبودوں سے پھر گیا ہے ؟ اگر تو باز نہ آیا تو میں تجھے سنگسار کردوں گا۔ بس تو ہمیشہ کے لیے مجھ سے الگ ہوجا ؟
— Fi Zilal al-Qur'an
اس نے جواب دیا کہ اے ابراہیم! کیا تو ہمارے معبودوں سے روگردانی کر رہا ہے۔ سن اگر تو باز نہ آیا تو میں تجھے پتھروں سے مار ڈالوں گا، جا ایک مدت دراز تک مجھ سے الگ ره.
— Maulana Muhammad Junagarhi
باپ نے کہا کہ اے ابرہیم، کیا تم میرے معبودوں سے پھر گئے ہو اگر تم باز نہ آئے تو میں تم کو سنگ سار کردوں گا اور تم مجھ سے ہمیشہ کے لیے دور ہوجاؤ
— Maulana Wahiduddin Khan
وہ بولا کیا تو پھرا ہوا ہے میرے ٹھاکروں سے اے ابراہیم اگر تو باز نہ آئے گا تو تجھ کو سنگسار کروں گا اور دور ہو جا میرے پاس سے ایک مدت
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
باپ نے کہا "ابراہیمؑ، کیا تو میرے معبُودوں سے پھر گیا ہے؟ اگر تو باز نہ آیا تو میں تجھے سنگسار کر دوں گا بس تو ہمیشہ کے لیے مجھ سے الگ ہو جا"
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں