سورۃ مريم 19:47
قَالَ سَلَٰمٌ عَلَيۡكَۖ سَأَسۡتَغۡفِرُ لَكَ رَبِّيٓۖ إِنَّهُۥ كَانَ بِي حَفِيّٗا ﴿٤٧﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
ابراہیم نے سلام علیک کہا (اور کہا کہ) میں آپ کے لئے اپنے پروردگار سے بخشش مانگوں گا۔ بےشک وہ مجھ پر نہایت مہربان ہے
Ibrahim ne kaha “Salaam hai aapko, main apne Rubb se dua karoonga ke aapko maaf karde. Mera Rubb mujhpar bada hi meharban hai
ابراہیم ؑ نے کہا : آپ پر سلام ! میں اپنے رب سے آپ کے لیے استغفار کرتا رہوں گا وہ مجھ پر بڑا مہربان ہے
ابراہیم نے کہا ” سلام ہے آپ پر۔ میں اپنے رب سے دعا کروں گا کہ آپ کو معاف کردے ‘ میرا رب مجھ پر بڑا ہی مہربان ہے۔
کہا اچھا تم پر سلام ہو، میں تو اپنے پروردگار سے تمہاری بخشش کی دعا کرتا رہوں گا، وه مجھ پر حد درجہ مہربان ہے.
ابراہیم نے کہا، تم پر سلامتی ہو میں اپنے رب سے تمھارے لیے بخشش کی دعا کروں گا، بے شک وہ مجھ پر مہربان ہے
کہا تیری سلامتی رہے میں گناہ بخشواؤں گا تیرا اپنے رب سے بیشک وہ ہے مجھ پر مہربان
ابراہیم ؑ نے کہا”سلام ہے آپ کو۔ میں اپنے ربّ سے دُعا کروں گا کہ آپ کو معاف کردے، میرا ربّ مجھ پر بڑا مہربان ہے