سورۃ مريم 19:82
كَلَّاۚ سَيَكۡفُرُونَ بِعِبَادَتِهِمۡ وَيَكُونُونَ عَلَيۡهِمۡ ضِدًّا ﴿٨٢﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
ہرگز نہیں وہ (معبودان باطل) ان کی پرستش سے انکار کریں گے اور ان کے دشمن (ومخالف) ہوں گے
Koi pushtebaan na hoga, woh sab inki ibadat ka inkar karenge aur ultey inke mukhalif ban jayenge
ہر گز نہیں ! وہ تو ان لوگوں کی عبادت کا انکار کردیں گے اور (وہاں) وہ ان لوگوں کے مخالف ہوجائیں گے
کوئی پشتیبان نہ ہوگا۔ وہ سب ان کی عبادت کا انکار کریں گے اور الٹے ان کے مخالف بن جائیں گے۔
لیکن ایسا ہرگز ہونا نہیں۔ وه تو ان کی پوجا سے منکر ہو جائیں گے، اور الٹے ان کے دشمن بن جائیں گے.
ہرگز نہیں ، وہ ان کی عبادت کا انکار کریں گے اور ان کے مخالف بن جائیں گے
وہ منکر ہونگے اُنکی بندگی سے اورہو جائیں گے اُنکے مخالف
وہ سب ان کی عبادت کا انکار کریں گے اور اُلٹے اِن کے مخالف بن جائیں گے