quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ مريم 19:9

قَالَ كَذَٰلِكَ قَالَ رَبُّكَ هُوَ عَلَيَّ هَيِّنٞ وَقَدۡ خَلَقۡتُكَ مِن قَبۡلُ وَلَمۡ تَكُ شَيۡـٔٗا ﴿٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

حکم ہوا کہ اسی طرح (ہوگا) تمہارے پروردگار نے فرمایا ہے کہ مجھے یہ آسان ہے اور میں پہلے تم کو بھی تو پیدا کرچکا ہوں اور تم کچھ چیز نہ تھے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Jawab mila “aisa hi hoga. Tera Rubb farmata hai ke yeh to mere liye ek zara si baat hai, aakhir issey pehle main tujhey paida kar chuka hoon jabke tu koi cheez na tha”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
فرمایا : ایسے ہی ہوگا ! تمہارے پروردگار نے فرمایا ہے کہ یہ مجھ پر آسان ہے اور تمہیں بھی تو میں نے پیدا کیا اس سے پہلے جبکہ تم کچھ بھی نہیں تھے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
جواب ملا ” ایسا ہی ہوگا۔ تیرا رب فرماتا ہے کہ تہ یو تمیرے لئے ایک ذرا سی بات ہے ، آر اس سیپ ہلے میں تجھے پیدا کرچکا ہوں جب کہ تو کوئی چیز نہ تھا۔
— Fi Zilal al-Qur'an
ارشاد ہوا کہ وعده اسی طرح ہو چکا، تیرے رب نے فرما دیا ہے کہ مجھ پر تو یہ بالکل آسان ہے اور تو خود جبکہ کچھ نہ تھا میں تجھے پیدا کر چکا ہوں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
جواب ملا کہ ایسا ہی ہوگا تیرا رب فرماتا ہے کہ یہ میرے ليے آسان ہے میں نے اس سے پہلے تم کو پیدا کیا، حالاں کہ تم کچھ بھی نہ تھے
— Maulana Wahiduddin Khan
کہا یونہی ہو گا فرما دیا تیرے رب نے وہ مجھ پر آسان ہے اور تجھ کو پیدا کیا میں نے پہلے سے اور نہ تھا تو کوئی چیز
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
جواب مِلا”ایسا ہی ہوگا۔ تیرا ربّ فرماتا ہے کہ یہ تو میرے لیے ایک ذرا سی بات ہے، آخر اس سے پہلے میں تجھے پیدا کر چکا ہوں جب کہ تو کوئی چیز نہ تھا۔“
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں