سورۃ البقرة 2:110
وَأَقِيمُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُواْ ٱلزَّكَوٰةَۚ وَمَا تُقَدِّمُواْ لِأَنفُسِكُم مِّنۡ خَيۡرٖ تَجِدُوهُ عِندَ ٱللَّهِۗ إِنَّ ٱللَّهَ بِمَا تَعۡمَلُونَ بَصِيرٞ ﴿١١٠﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور نماز ادا کرتے رہو اور زکوٰة دیتے رہو۔ اور جو بھلائی اپنے لیے آگے بھیج رکھو گے، اس کو خدا کے ہاں پا لو گے۔ کچھ شک نہیں کہ خدا تمہارے سب کاموں کو دیکھ رہا ہے
Namaz qayam karo aur zakat do. Tum apni aaqibat ke liye jo bhalayi kamaa kar aagey bhejoge, Allah ke haan usey maujood paogey. Jo kuch tum karte ho woh sab Allah ki nazar mein hai
اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دیتے رہو اور جو بھلائی بھی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ کے ہاں موجود پاؤ گے یقیناً جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ اسے دیکھ رہا ہے
نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو ۔ تم اپنی عاقبت کے لئے جو بھلائی کماکر آگے بھیجو گے ، اللہ کے ہاں اسے موجود پاؤگے جو کچھ تم کرتے ہو وہ سب اللہ کی نظر میں ہے۔ “
تم نمازیں قائم رکھو اور زکوٰة دیتے رہا کرو اور جو کچھ بھلائی تم اپنے لئے آگے بھیجو گے، سب کچھ اللہ کے پاس پالو گے، بےشک اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال کو خوب دیکھ رہا ہے۔
اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور جو بھلائی تم اپنے ليے آگے بھیجو گے، اس کو تم اللہ کے پاس پاؤ گے جو کچھ تم کرتے ہو، اللہ یقیناًاس کو دیکھ رہا ہے
اور قائم رکھو نماز اور دیتے رہو زکوٰۃ اور جو کچھ آگے بھیج دو گے اپنے واسطے بھلائی پاؤ گے اس کو اللہ کے پاس بیشک اللہ جو کچھ تم کرتے ہو سب دیکھتا ہے
نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو تم اپنی عاقبت کے لیے جو بھلائی کما کر آگے بھیجو گے، اللہ کے ہاں اسے موجود پاؤ گے جو کچھ تم کرتے ہو، وہ سب اللہ کی نظر میں ہے