سورۃ البقرة 2:166
إِذۡ تَبَرَّأَ ٱلَّذِينَ ٱتُّبِعُواْ مِنَ ٱلَّذِينَ ٱتَّبَعُواْ وَرَأَوُاْ ٱلۡعَذَابَ وَتَقَطَّعَتۡ بِهِمُ ٱلۡأَسۡبَابُ ﴿١٦٦﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اس دن (کفر کے) پیشوا اپنے پیرووں سے بیزاری ظاہر کریں گے اور (دونوں) عذاب (الہیٰ) دیکھ لیں گے اور ان کے آپس کے تعلقات منقطع ہوجائیں گے
Jab woh saza dega us waqt kaifiyat yeh hogi ke wahi peshwa aur rehnuma jinki duniya mein pairwi ki gayi thi apne pairawon se be-taaluqi zahir karenge, magar saza paa kar rahenge aur unke saare asbaab o wasail ka silsila katt jayega
اس وقت وہ لوگ جن کی (دنیا میں) پیروی کی گئی تھی اپنے پیروؤں سے اظہار براءت کریں گے اور وہ عذاب سے دوچار ہوں گے اور ان کے تمام تعلقات منقطع ہوجائیں گے
جب وہ سزا دے گا اس وقت کیفیت یہ ہوگی کہ وہی پیشوا اور راہ نما ، جن کی دنیا میں پیروی کی گئی تھی ، اپنے پیروؤں سے بےتعلقی ظاہر کریں گے ، مگر سزا پاکر رہیں گے ۔ اور ان کے اسباب و وسائل کا سلسلہ کٹ جائے گا
جس وقت پیشوا لوگ اپنے تابعداروں سے بیزار ہوجائیں گے اور عذاب کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے اور کل رشتے ناتے ٹوٹ جائیں گے۔
جب کہ وہ لوگ جن کے کہنے پر دوسرے چلتے تھے ان لوگوں سے الگ ہوجائیں گے جو ان کے کہنے پر چلتے تھے عذاب ان کے سامنے ہوگا اور ان کے سب طرف کے رشتے بالکل ٹوٹ چکے ہوں گے
جبکہ بیزار ہو جاویں گے وہ کہ جن کی پیروی کی تھی ان سے کہ جو انکے پیرو ہوٹے تھے اور دیکھیں گے عذاب اور منقطع ہو جائیں گے ان کے سب علاقے
جب وہ سزا دے گا اس وقت کیفیت یہ ہوگی کہ وہی پیشوا اور رہنما، جن کی دنیا میں پیروی کی گئی تھی، اپنے پیروؤں سے بے تعلقی ظاہر کریں گے، مگر سزا پا کر رہیں گے اور ان کے سارے اسباب و وسائل کا سلسلہ کٹ جائے گا