quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ البقرة 2:172

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ كُلُواْ مِن طَيِّبَٰتِ مَا رَزَقۡنَٰكُمۡ وَٱشۡكُرُواْ لِلَّهِ إِن كُنتُمۡ إِيَّاهُ تَعۡبُدُونَ ﴿١٧٢﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اے اہل ایمان جو پاکیزہ چیزیں ہم نے تم کو عطا فرمائیں ہیں ان کو کھاؤ اور اگر خدا ہی کے بندے ہو تو اس (کی نعمتوں) کا شکر بھی ادا کرو
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aey logon jo iman laye ho, agar tum haqeeqat mein Allah hi ki bandagi karne waley ho to jo paak cheezein humne tumhein bakshi hain unhein be-takalluf khao aur Allah ka shukar ada karo
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اے اہل ایمان ! کھاؤ ان تمام پاکیزہ چیزوں میں سے جو ہم نے تمہیں دی ہیں اور اللہ کا شکر ادا کرو اگر تم واقعتا اسی کی عبادت کرنے والے ہو
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اے ایمان لانے والو ! اگر تم حقیقت میں اللہ ہی کی بندگی کرنے والے ہو ، تو پاک چیزیں ہم نے تمہیں بخشی ہیں انہیں بےتکلف کھاؤ اور اللہ کا شکر ادا کرو ۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اے ایمان والو! جو پاکیزه چیزیں ہم نے تمہیں دے رکھی ہیں انہیں کھاؤ، پیو اور اللہ تعالیٰ کا شکر کرو، اگر تم خاص اسی کی عبادت کرتے ہو۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
اے ایمان والو، ہماری دی ہوئی پاک چیزوں کو کھاؤ اور اللہ کا شکر ادا کرو اگر تم اس کی عبادت کرنے والے ہو
— Maulana Wahiduddin Khan
اے ایمان والو کھاؤ پاکیزہ چیزیں جو روزی دی ہم نے تم کو اور شکر کرو اللہ کا اگر تم اسی کےبندے ہو
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اگر تم حقیقت میں اللہ ہی کی بندگی کرنے والے ہو تو جو پاک چیزیں ہم نے تمہیں بخشی ہیں انہیں بےتکلف کھاؤ اور اللہ کا شکر ادا کرو۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں