quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ البقرة 2:239

فَإِنۡ خِفۡتُمۡ فَرِجَالًا أَوۡ رُكۡبَانٗاۖ فَإِذَآ أَمِنتُمۡ فَٱذۡكُرُواْ ٱللَّهَ كَمَا عَلَّمَكُم مَّا لَمۡ تَكُونُواْ تَعۡلَمُونَ ﴿٢٣٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اگر تم خوف کی حالت میں ہو تو پیادے یا سوار (جس حال میں ہو نماز پڑھ لو) پھر جب امن (واطمینان) ہوجائے تو جس طریق سے خدا نے تم کو سکھایا ہے جو تم پہلے نہیں جانتے تھے خدا کو یاد کرو
— Fatah Muhammad Jalandhari
Badh-amani ki haalat ho, to khwa paidal ho, khwa sawaar , jis tarah mumkin ho namaz padho aur jab aman mayassar aa jaye to Allah ko us tareeqe se yaad karo jo usne tumhein sikha diya hai, jissey tum pehle na-waqif thay
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
پھر اگر تم خطرے کی حالت میں ہو تو چاہے پیادہ پڑھ لو یا سوار پھر جب تم امن میں ہوجاؤ پھر اللہ کو یاد کرو جیسے کہ تمہیں اس نے سکھایا ہے جس کو تم نہیں جانتے تھے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
بدامنی کی حالت ہو ، تو خواہ پیدل ہو ، خواہ سوار ہو ، جس طرح ممکن ہو نماز پڑھو۔ اور جب امن میسر آجائے تو اللہ کو اس طریقے سے یاد کرو جو اس نے تمہیں سکھایا دیا ہے ۔ جس سے تم پہلے ناواقف تھے ۔ “
— Fi Zilal al-Qur'an
اگر تمہیں خوف ہو تو پیدل ہی سہی یا سوار ہی سہی، ہاں جب امن ہوجائے تو اللہ کا ذکر کرو جس طرح کہ اس نے تمہیں اس بات کی تعلیم دی جسے تم نہیں جانتے تھے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
اگر تم کو اندیشہ ہو تو پیدل یا سواری پر پڑھ لو پھر جب حالتِ امن آجائے تو اللہ کو اس طریقہ پر یاد کرو جو اس نے تم کو سکھایا ہے، جس کو تم نہیں جانتے تھے
— Maulana Wahiduddin Khan
پھر اگر تم کو ڈر ہو کسی کا تو پیادہ پڑھ لو یا سوار پھر جس وقت تم امن پاؤ تو یاد کرو اللہ کو جس طرح کہ تم کو سکھایا ہے جس کو تم نہ جانتےتھے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
بدامنی کی حالت ہو، تو خواہ پیدل ہو، خواہ سوار، جس طرح ممکن ہو، نماز پڑھو اور جب امن میسر آجائے، تو اللہ کو اُس طریقے سے یاد کرو، جو اُس نے تمہیں سکھا دیا ہے، جس سے تم پہلے نا واقف تھے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں