quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ البقرة 2:24

فَإِن لَّمۡ تَفۡعَلُواْ وَلَن تَفۡعَلُواْ فَٱتَّقُواْ ٱلنَّارَ ٱلَّتِي وَقُودُهَا ٱلنَّاسُ وَٱلۡحِجَارَةُۖ أُعِدَّتۡ لِلۡكَٰفِرِينَ ﴿٢٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

لیکن اگر (ایسا) نہ کر سکو اور ہرگز نہیں کر سکو گے تو اس آگ سے ڈرو جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہوں گے (اور جو) کافروں کے لیے تیار کی گئی ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Lekin agar tumne aisa na kiya aur yaqeenan kabhi nahin kar sakte, to daro us aag se jiska indhan (fuel) banengey Insan aur patthar, jo muhaiyya ki gayi hai munkireen e haqq ke liye
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
پھر اگر تم ایسا نہ کرسکو اور ہرگز نہ کرسکوگے ! ) تو پھر بچو اس آگ سے جس کا ایندھن بنیں گے انسان اور پتھر۔ تیار کی گئی ہے کافروں کے لیے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
لیکن اگر تم نے ایسا نہ کیا اور یقینا کبھی نہیں کرسکتے تو ڈرو اس آگ سے جس کا ایندھن بنیں گے انسان اور پتھر جو مہیا کی گئی ہے منکرین خدا کے لئے ۔
— Fi Zilal al-Qur'an
پس اگر تم نے نہ کیا اور تم ہرگز نہیں کرسکتے تو (اسے سچا مان کر) اس آگ سے بچو جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں، جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
پس اگر تم یہ نہ کرسکو اور ہرگز نہ کرسکو گے تو ڈرو اس آگ سے جس کا ایندھن بنیں گے آدمی اور پتھر وہ تیار کی گئی ہے منکروں کے ليے
— Maulana Wahiduddin Khan
پھر اگر ایسا نہ کرسکو اور ہر گز نہ کر سکو گے تو پھر بچو اس آگ سے جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں تیار کی ہوئی ہے کافروں کے واسطے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
تو یہ کام کرکے دکھاوٴ۔لیکن اگر تم نے ایسا نہ کیا ،اور یقینًا کبھی نہیں کر سکتے ،تو ڈرو اس آگ سے جس کا ایندھن بنیں گے انسان اور پتھر ،جومہیّاکی گئی ہےمنکرینِ حق کے لیے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں