quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ البقرة 2:245

مَّن ذَا ٱلَّذِي يُقۡرِضُ ٱللَّهَ قَرۡضًا حَسَنٗا فَيُضَٰعِفَهُۥ لَهُۥٓ أَضۡعَافٗا كَثِيرَةٗۚ وَٱللَّهُ يَقۡبِضُ وَيَبۡصُۜطُ وَإِلَيۡهِ تُرۡجَعُونَ ﴿٢٤٥﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

کوئی ہے کہ خدا کو قرض حسنہ دے کہ وہ اس کے بدلے اس کو کئی حصے زیادہ دے گا۔ اور خدا ہی روزی کو تنگ کرتا اور (وہی اسے) کشادہ کرتا ہے۔ اور تم اسی کی طرف لوٹ کر جاؤ گے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Tum mein kaun hai jo Allah ko qarz e hasan (good loan) de taa-ke Allah usey kai gunaa badha chadha kar wapas karey? Ghatana bhi Allah ke ikhtiyar mein hai aur badana bhi, aur usi ki taraf tumhein palat kar jana hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
کون ہے جو اللہ کو قرض حسنہ دے تو اللہ اس کو اس کے لیے کئی گنا بڑھاتا رہے اور اسی کی طرف تمہیں لوٹا دیا جائے گا
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
تم میں سے کون ہے ، جو اللہ کو قرض حسن دے تاکہ اللہ اسے کئی گنا بڑھا چڑھا کر واپس کردے ۔ گھٹانا بھی اس کے اختیار میں ہے اور بڑھانا بھی ، اور اسی کی طرف تمہیں پلٹ کرجانا ہے۔ “
— Fi Zilal al-Qur'an
ایسا بھی کوئی ہے جو اللہ تعالیٰ کو اچھا قرض دے پس اللہ تعالیٰ اسے بہت بڑھا چڑھا کر عطا فرمائے، اللہ ہی تنگی اور کشادگی کرتا ہے اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
کون ہے جو اللہ کو قرضِ حسن دے کہ اللہ اس کو بڑھا کر اس کے ليے کئی گنا کردے اور اللہ ہی تنگی بھی پیدا کرتا ہے اور کشادگی بھی اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے
— Maulana Wahiduddin Khan
کو ن شخص ہے ایسا جو کہ قرض دے اللہ کو اچھا قرض پھر دوگنا کر دے اللہ اس کو کئ گنا اور اللہ ہی تنگی کردیتا ہے اور وہی کشائش کرتا ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
تم میں کون ہے جو اللہ کو قرض ِ حَسَن دے تاکہ اللہ اسے کئی گنا بڑھا چڑھا کر واپس کرے؟ گھٹانا بھی اللہ کے اختیار میں ہے اور بڑھا نا بھی، اور اسی کی طرف تمہیں پلٹ کر جانا ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں