سورۃ البقرة 2:78
وَمِنۡهُمۡ أُمِّيُّونَ لَا يَعۡلَمُونَ ٱلۡكِتَٰبَ إِلَّآ أَمَانِيَّ وَإِنۡ هُمۡ إِلَّا يَظُنُّونَ ﴿٧٨﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور بعض ان میں ان پڑھ ہیں کہ اپنے باطل خیالات کے سوا (خدا کی) کتاب سے واقف ہی نہیں اور وہ صرف ظن سے کام لیتے ہیں
Inmein ek dusra giroh ummiyon ka hai, jo kitab ka to ilm rakhte nahin, bas apni bay-buniyad ummedon aur aarzuon ko liye baithey hain aur mehaz weham o gumaan par chale jaa rahey hain
اور ان میں بعض ان پڑھ ہیں وہ کتاب کا علم نہیں رکھتے سوائے بےبنیاد آرزوؤں کے اور وہ کچھ نہیں کر رہے مگر ظن وتخمین پر چلے جا رہے ہیں۔
ان میں سے ایک دوسرا گروہ امیوں کا ہے ، جو کتاب کا علم رکھتے نہیں بس اپنی بےبنیاد اور آرزوؤں کے لئے بیٹھے ہیں اور محض وہم و گمان پر چلے جارہے ہیں ۔
ان میں سے بعض ان پڑھ ایسے بھی ہیں کہ جو کتاب کے صرف ﻇاہری الفاظ کو ہی جانتے ہیں اور صرف گمان اور اٹکل ہی پر ہیں۔
اور ان میں اَن پڑھ ہیں جونہیں جانتے کتاب کو مگر آرزوئیں ان کے پاس گمان کے سوا اور کچھ نہیں
اور بعض ان میں بے پڑھے ہیں کہ خبر نہیں رکھتے کتاب کی سوائے جھوٹی آرزوؤں کے اور انکے پاس کچھ نہیں مگر خیالات
ان میں ایک دوسرا گروہ امیّوں کا ہے، جو کتاب کا علم رکھتے نہیں ، بس اپنی بے بنیاد امیدوں اور آرزووٴں کو لیے بیٹھے ہیں اور محض وہم وگمان پر چلے جا رہے ہیں۔