quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ البقرة 2:98

مَن كَانَ عَدُوّٗا لِّلَّهِ وَمَلَـٰٓئِكَتِهِۦ وَرُسُلِهِۦ وَجِبۡرِيلَ وَمِيكَىٰلَ فَإِنَّ ٱللَّهَ عَدُوّٞ لِّلۡكَٰفِرِينَ ﴿٩٨﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

جو شخص خدا کا اور اس کے فرشتوں کا اور اس کے پیغمبروں کا اور جبرئیل اور میکائیل کا دشمن ہو تو ایسے کافروں کا خدا دشمن ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
(Agar Jibrael se inki adawat ka sabab yahi hai, to kehdo ke) jo Allah aur uske Farsihton aur uske Rasoolon aur Jibrael aur Michael ke dushman hain, Allah un kafiron ka dushman hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
) (تو کان کھول کر سن لو) جو کوئی بھی دشمن ہے اللہ کا اور اس کے فرشتوں کا اور اس کے رسولوں کا اور جبرائیل اور میکائیل کا تو (اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھی اعلان ہے کہ) اللہ ایسے کافروں کا دشمن ہے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
(اگر جبرئیل سے ان کی عداوت کا یہی سبب ہے تو کہہ دو کہ ) جو اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کے رسولوں اور جبرئیل اور میکائیل کے دشمن ہیں ، اللہ ان کافروں کا دشمن ہے۔ “
— Fi Zilal al-Qur'an
جو شخص اللہ کا اور اس کے فرشتوں اور اس کے رسولوں اور جبرائیل اور میکائیل کا دشمن ہو، ایسے کافروں کا دشمن خود اللہ ہے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
جو کوئی دشمن ہو اللہ کا اور اس کے فرشتوں کا اور اس کے رسولوں کا اور جبریل اور میکائیل کا تو اللہ ایسے منکروں کا دشمن ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
جو کوئی ہووے دشمن اللہ کا اور اسکے فرشتوں کا اور اسکے پیغمبروں کا اور جبریل اور میکائیل کا تو اللہ دشمن ہے ان کافروں کا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
(اگر جبریل سے ان کی عداوت کا سبب یہی ہے، تو کہہ دو کہ) جو اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کے رسولوں اور جبریل اور میکائیل کے دشمن ہیں، اللہ ان کافروں کا دشمن ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں