سورۃ طه 20:109
يَوۡمَئِذٖ لَّا تَنفَعُ ٱلشَّفَٰعَةُ إِلَّا مَنۡ أَذِنَ لَهُ ٱلرَّحۡمَٰنُ وَرَضِيَ لَهُۥ قَوۡلٗا ﴿١٠٩﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اس روز (کسی کی) سفارش کچھ فائدہ نہ دے گی مگر اس شخص کی جسے خدا اجازت دے اور اس کی بات کو پسند فرمائے
Us roz shafaat (intercession) kaargar na hogi, illa yeh ke kisi ko rehman iski ijazat de aur uski baat sunna pasand karey
اس دن کوئی شفاعت ہرگز مفید نہیں ہوگی مگر جس کے لیے رحمن نے اجازت دی ہو اور اس کے لیے اس نے بات پسند کی ہو
اس روز شفاعت کارگر نہ ہوگی ، الایہ کہ کسی کو رحمٰن اس کی اجازت دے اور اس کی بات پسند کرے ۔
اس دن سفارش کچھ کام نہیں آئے گی مگر جسے رحمنٰ حکم دے اور اس کی بات کو پسند فرمائے.
اس دن سفارش نفع نہ دے گی، مگر ایسا شخص جس کو رحمان نے اجازت دی ہو اور اس کے ليے بولنا پسند کیا ہو
اُس دن کام نہ آئے گی سفارش مگر جسکو اجازت رحمٰن نے دی اور پسند کی اسکی بات
اُس روز شفاعت کار گر نہ ہوگی اِلّا یہ کہ کسی کو رحمٰن اس کی اجازت دے اور اس کی بات سُننا پسند کرے