quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ طه 20:16

فَلَا يَصُدَّنَّكَ عَنۡهَا مَن لَّا يُؤۡمِنُ بِهَا وَٱتَّبَعَ هَوَىٰهُ فَتَرۡدَىٰ ﴿١٦﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

تو جو شخص اس پر ایمان نہیں رکھتا اور اپنی خواہش کے پیچھے چلتا ہے (کہیں) تم کو اس (کے یقین) سے روک نہ دے تو (اس صورت میں) تم ہلاک ہوجاؤ
— Fatah Muhammad Jalandhari
Pas koi aisa shaks jo uspar iman nahin laata aur apni khwahish e nafs ka banda ban gaya hai tujhko us ghadi ki fikr se na roak de, warna tu halakat mein padh jayega
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
تو (دیکھنا کہیں) تمہیں اس سے رو گرداں نہ کردے کوئی ایسا شخص جو اس پر ایمان نہیں رکھتا اور جو اپنی خواہشات کی پیروی کرتا ہے (اگر ایسا ہوا) تو تم ہلاک ہوجاؤ گے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
پس کوئی ایسا شخص جو اس پر ایمان نہیں لاتا اور اپنی خواہش نفس کا بندہ بن گیا ‘ تجھ کو اس گھڑی کی فکر سے نہ روک دے ورنہ تو ہلاکت میں پڑجائے گا “
— Fi Zilal al-Qur'an
پس اب اس کے یقین سے تجھے کوئی ایسا شخص روک نہ دے جو اس پر ایمان نہ رکھتا ہو اور اپنی خواہش کے پیچھے پڑا ہو، ورنہ تو ہلاک ہوجائے گا.
— Maulana Muhammad Junagarhi
پس اس سے تم کو وہ شخص غافل نہ کرے جو اس پر ایمان نہیں رکھتا اور اپنی خواہشوں پر چلتا ہے کہ تم ہلاک ہوجاؤ
— Maulana Wahiduddin Khan
سو کہیں تجھ کو نہ روک دے اُس سے وہ شخص جو یقین نہیں رکھتا اُس کا اور پیچھے پڑ رہا ہے اپنے مزوں کے پھر تو بھی پٹکا جائے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
پس کوئی ایسا شخص جو اُس پر ایمان نہیں لاتا اور اپنی خواہش نفس کا بندہ بن گیا ہے تجھ کو اُس گھڑی کی فکر سے نہ روک دے، ورنہ تو ہلاکت میں پڑ جائے گا
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں