quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ طه 20:7

وَإِن تَجۡهَرۡ بِٱلۡقَوۡلِ فَإِنَّهُۥ يَعۡلَمُ ٱلسِّرَّ وَأَخۡفَى ﴿٧﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور اگر تم پکار کر بات کہو تو وہ تو چھپے بھید اور نہایت پوشیدہ بات تک کو جانتا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Tum chahe apni baat pukar kar kaho, woh to chupke se kahi hui baat balke issey makhfi-tar (most secret) baat bhi jaanta hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور اگر تم بلند آواز سے کوئی بات کرو وہ تو یقیناً جانتا ہے چھپی بات کو بھی اور نہایت مخفی بات کو بھی
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
تم چاہے تو اپنی بات پکار کر کہو ‘ وہ تو چپکے سے کہی ہوئی بات بلکہ اس سے مخفی تر بات بھی جانتا ہے۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اگر تو اونچی بات کہے تو وه تو ہر ایک پوشیده، بلکہ پوشیده سے پوشیده تر چیز کو بھی بخوبی جانتا ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور تم چاہے اپنی بات پکار کر کہو، وہ چپکے سے کہی ہوئی بات کو جانتا ہے اور اس سے زیادہ خفی بات کو بھی
— Maulana Wahiduddin Khan
اور اگر تو بات کہے پکار کر تو اُسکو تو خبر ہے چھپی ہوئی بات کی اور اُس سے بھی چھپی ہوئی کی
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
تم چاہے اپنی بات پُکار کر کہو ، وہ تو چُپکے سے کہی ہوئی بات بلکہ اس سے مخفی بات بھی جانتا ہے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں