سورۃ طه 20:70
فَأُلۡقِيَ ٱلسَّحَرَةُ سُجَّدٗا قَالُوٓاْ ءَامَنَّا بِرَبِّ هَٰرُونَ وَمُوسَىٰ ﴿٧٠﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
(القصہ یوں ہی ہوا) تو جادوگر سجدے میں گر پڑے (اور) کہنے لگے کہ ہم موسیٰ اور ہارون کے پروردگار پر ایمان لائے
Aakhir ko yahi hua ke saarey jaadugar sajde mein gira diye gaye aur pukar utthey “ maan liya humne Haroon aur Moosa ke Rubb ko”
پس گرا دیے گئے جادو گر سجدے میں وہ پکار اٹھے کہ ہم ایمان لے آئے ہارون ؑ اور موسیٰ ؑ کے رب پر
” آخر کو یہی ہوا کہ سارے جادوگر سجدے میں گرا دیئے گئے اور وہ پکار اٹھے “ مان لیا ہم نے ہارون اور موسیٰ کے رب کو۔ “
اب تو تمام جادوگر سجدے میں گر پڑے اور پکار اٹھے کہ ہم تو ہارون اور موسیٰ (علیہما السلام) کے رب پر ایمان ﻻئے.
پس جادو گر سجدہ میں گر پڑے انھوں نے کہا کہ ہم ہارون اور موسیٰ کے رب پر ایمان لائے
پھر گر پڑے جادوگر سجدہ میں بولے ہم یقین لائے رب پر ہارون اور موسٰی کے
آخر کو یہی ہوا کہ سارے جادُو گر سجدے میں گِرا دیے گئے اور پُکار اُٹھے”مان لیا ہم نے ہارونؑ اور موسیٰؑ کے ربّ کو۔“