quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ طه 20:90

وَلَقَدۡ قَالَ لَهُمۡ هَٰرُونُ مِن قَبۡلُ يَٰقَوۡمِ إِنَّمَا فُتِنتُم بِهِۦۖ وَإِنَّ رَبَّكُمُ ٱلرَّحۡمَٰنُ فَٱتَّبِعُونِي وَأَطِيعُوٓاْ أَمۡرِي ﴿٩٠﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور ہارون نے ان سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ لوگو اس سے صرف تمہاری آزمائش کی گئی ہے۔ اور تمہارا پروردگار تو خدا ہے تو میری پیروی کرو اور میرا کہا مانو
— Fatah Muhammad Jalandhari
Haroon (Moosa ke aane se ) pehle hi unse keh chuka tha ke “Logon, tum iski wajah se fitne (trial) mein padh gaye ho, tumhara Rubb to Rehman hai, pas tum meri pairwi karo aur meri baat maano.”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور ہارون ؑ انہیں پہلے ہی کہہ چکا تھا اے میری قوم کے لوگو ! تمہیں تو اس (بچھڑے) کے ذریعے سے فتنے میں ڈالا گیا ہے اور یقیناً تمہارا رب (یہ بچھڑا نہیں بلکہ) رحمن ہے چناچہ تم لوگ میری پیروی کرو اور میری بات مانو
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
ہارون (موسی کے آنے سے) پہلے ہی ان سے کہ چکا تھا کہ لوگو تم اس کی وجہ سے فتنے میں پڑگئے ہو تمہارا رب تو حمن ہے پس تم میری پیروی کرو اور میری بات مانو۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اور ہارون (علیہ السلام) نےاس سے پہلے ہی ان سے کہہ دیا تھا اے میری قوم والو! اس بچھڑے سے تو صرف تمہاری آزمائش کی گئی ہے، تمہارا حقیقی پروردگار تو اللہ رحمنٰ ہی ہے، پس تم سب میری تابعداری کرو۔ اور میری بات مانتے چلے جاؤ.*
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور ہارون نے ان سے پہلے ہی کہا تھا کہ اے میری قوم، تم اس بچھڑے کے ذریعہ سے بہک گئے ہو اور تمھارا رب تو رحمان ہے پس میری پیروی کرو اور میری بات مانو
— Maulana Wahiduddin Khan
اور کہا تھا اُنکو ہارون نے پہلے سے اے قوم بات یہی ہے کہ تم بہک گئے اس بچھڑے سے اور تمہارا رب تو رحمٰن ہے سو میری راہ چلو اور مانو بات میری
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
ہارونؑ (موسیٰؑ کے آنے سے) پہلے ہی ان سے کہہ چکا تھا کہ "لوگو، تم اِس کی وجہ سے فتنے میں پڑ گئے ہو، تمہارا رب تو رحمٰن ہے، پس تم میری پیروی کرو اور میری بات مانو"
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں