سورۃ الأنبياء 21:46
وَلَئِن مَّسَّتۡهُمۡ نَفۡحَةٞ مِّنۡ عَذَابِ رَبِّكَ لَيَقُولُنَّ يَٰوَيۡلَنَآ إِنَّا كُنَّا ظَٰلِمِينَ ﴿٤٦﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور اگر ان کو تمہارے پروردگار کا تھوڑا سا عذاب بھی پہنچے تو کہنے لگیں کہ ہائے کم بختی ہم بےشک ستمگار تھے
Aur agar tere Rubb ka azaab zara sa inhein choo jaye to abhi cheekh utthein ke haaye hamari kambakhti, beshak hum khatawaar thay
اور اگر انہیں آپ ﷺ کے رب کے عذاب کا ایک بھبکا بھی لگ جائے تو فوراً چیخ اٹھیں گے کہ ہائے ہماری شامت ہم ہی ظالم تھے
اور اگر تیرے رب کا عذاب ذرا سا انہیں چھو جائے تو ابھی چیخ اٹھیں کہ ہائے ہمار کم بختی ‘ بیشک ہم خطاوار تھے “
اگر انہیں تیرے رب کے کسی عذاب کا جھونکا بھی لگ جائے تو پکار اٹھیں کہ ہائے ہماری بدبختی! یقیناً ہم گنہگار تھے.
اور اگر تیرے رب کے عذاب کا جھونکاانھیں لگ جائے تو وہ کہنے لگیں گے کہ ہائے ہماری بد بختی، بے شک ہم ظالم تھے
اور کہیں پہنچ جائے اُن تک ایک بھاپ تیرے رب کے عذاب کی تو ضرور کہنے لگیں ہائے کم بختی ہماری بیشک ہم تھے گنہگار
اور اگر تیرے ربّ کا عذاب ذرا سا انہیں چھُو جائے تو ابھی چیخ اُٹھیں کہ ہائے ہماری کم بختی، بے شک ہم خطاوار تھے