quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنبياء 21:91

وَٱلَّتِيٓ أَحۡصَنَتۡ فَرۡجَهَا فَنَفَخۡنَا فِيهَا مِن رُّوحِنَا وَجَعَلۡنَٰهَا وَٱبۡنَهَآ ءَايَةٗ لِّلۡعَٰلَمِينَ ﴿٩١﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور ان (مریم) کو (بھی یاد کرو) جنہوں نے اپنی عفّت کو محفوظ رکھا۔ تو ہم نے ان میں اپنی روح پھونک دی اور ان کے بیٹے کو اہل عالم کے لئے نشانی بنا دیا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur woh khaatun jisne apni ismat (chastity) ki hifazat ki thi, humne uske andar apni rooh se phoonka aur usey aur uske bete ko duniya bhar ke liye nishani bana diya
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور وہ خاتون جس نے اپنی شرمگاہ کی حفاظت کی تو ہم نے اس میں پھونک دیا اپنی روح سے اور ہم نے اسے اور اس کے بیٹے کو ایک نشانی بنا دیا تمام جہان والوں کے لیے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
’ اور وہ خاتون جس نے اپنی عصمت کی حفاظت کی تھی۔ ہم نے اس کے اندر اپنی روح سے پھونکا اور اسے اور اس کے بیٹے کو دنیا بھر کے لئے نشانی با دیا۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اور وه پاک دامن بی بی جس نے اپنی عصمت کی حفاﻇت کی ہم نے اس کے اندر روح سے پھونک دی اور خود انہیں اور ان کے لڑکے کو تمام جہان کے لئے نشانی بنا دیا.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور وہ خاتون جس نے اپنی ناموس کو بچایا تو ہم نے اس کے اندر اپنی روح پھونک دی اور اس کو اور اس کے بیٹے کو دنیا والوں کے ليے ایک نشانی بنادیا
— Maulana Wahiduddin Khan
اور وہ عورت جس نے قابو میں رکھی اپنی شہوت پھر پھونک دی ہم نے اُس عورت میں اپنی روح اور کیا اُسکو اور اُسکے بیٹے کو نشانی جہان والوں کے واسطے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور وہ خاتون جس نے اپنی عصمت کی حفاظت کی تھی۔ ہم نے اُس کے اندر اپنی رُوح سے پھُونکا اور اُسے اور اُس کے بیٹے کو دُنیا بھر کے لیے نشانی بنا دیا۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں