quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الحج 22:10

ذَٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتۡ يَدَاكَ وَأَنَّ ٱللَّهَ لَيۡسَ بِظَلَّـٰمٖ لِّلۡعَبِيدِ ﴿١٠﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

(اے سرکش) یہ اس (کفر) کی سزا ہے جو تیرے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے اور خدا اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Yeh hai tera woh mustaqbil (future) jo tere apne haathon ne tere liye tayyar kiya hai, warna Allah apne bandon par zulm karne wala nahin hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
(اور اسے کہا جائے گا کہ) یہ سب کچھ تیرے اپنے ہاتھوں کے کرتوتوں کی وجہ سے ہے اور یہ کہ اللہ اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
یہ ہے تیرا وہ مستقبل جو تیرے اپنے ہاتھوں نے تیرے لئے تیار کیا ہے ورنہ اللہ اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں
— Fi Zilal al-Qur'an
یہ ان اعمال کی وجہ سے جو تیرے ہاتھوں نے آگے بھیج رکھے تھے۔ یقین مانو کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر ﻇلم کرنے واﻻ نہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
یہ تمھارے ہاتھ کے کيے ہوئے کاموں کا بدلہ ہے اور اللہ اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
یہ اُسکی وجہ سے جو آگے بھیج چکے تیرے دو ہاتھ اور اُس وجہ سےکہ اللہ نہیں ظلم کرتا بندوں پر
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
یہ ہے تیرا وہ مستقبل جو تیرے اپنے ہاتھوں نے تیرے لیے تیار کیا ہے ورنہ اللہ اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں