quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الحج 22:9

ثَانِيَ عِطۡفِهِۦ لِيُضِلَّ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِۖ لَهُۥ فِي ٱلدُّنۡيَا خِزۡيٞۖ وَنُذِيقُهُۥ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ عَذَابَ ٱلۡحَرِيقِ ﴿٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

(اور تکبر سے) گردن موڑ لیتا (ہے) تاکہ (لوگوں کو) خدا کے رستے سے گمراہ کردے۔ اس کے لئے دنیا میں ذلت ہے۔ اور قیامت کے دن ہم اسے عذاب (آتش) سوزاں کا مزہ چکھائیں گے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Khuda ke barey mein jhagadte hain, taa-ke logon ko raah e khuda se bhatka dein. Aisey shaks ke liye duniya mein ruswayi hai aur qayamat ke roz usko hum aag ke azaab ka maza chakkhayenge
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
(تکبر سے) اپنی کروٹ موڑ کر (چل دیتا ہے) تاکہ لوگوں کو اللہ کے راستے سے گمراہ کرے اس کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور قیامت کے دن ہم اسے جلانے والے عذاب کا مزہ چکھائیں گے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
گردن اکڑائے ہوئے ، تاکہ لوگوں کو راہ خدا سے بھٹکا دیں۔ ایسے شخص کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور قیامت کے روز اس کو ہم آگ کے عذاب کا مزا چکھائیں گے
— Fi Zilal al-Qur'an
جو اپنی پہلو موڑنے واﻻ بن کر اس لئے کہ اللہ کی راه سے بہکادے، اسے دنیا میں بھی رسوائی ہوگی اور قیامت کے دن بھی ہم اسے جہنم میں جلنے کا عذاب چکھائیں گے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
تکبر کرتے ہوئے تاکہ وہ اللہ کی ر اہ سے بے راہ کردے اس کے ليے دنیا میں رسوائی ہے اور قیامت کے دن ہم اس کو جلتی ہوئی آگ کا عذاب چکھائیں گے
— Maulana Wahiduddin Khan
اپنی کروٹ موڑ کر تاکہ بہکائے اللہ کی راہ سے اُسکے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور چکھائیں گے ہم اُسکو قیامت کے دن جلن کی مار
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
خدا کے بارے میں جھگڑتے ہیں تاکہ لوگوں کو راہِ خدا سے بھٹکا دیں۔ ایسے شخص کے لیے دنیا میں رُسوائی ہے اور قیامت کے روز اُس کو ہم آگ کے عذاب کا مزا چکھائیں گے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں