quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الحج 22:14

إِنَّ ٱللَّهَ يُدۡخِلُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَٰتِ جَنَّـٰتٖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُۚ إِنَّ ٱللَّهَ يَفۡعَلُ مَا يُرِيدُ ﴿١٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے خدا ان کو بہشتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں چل رہیں ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
(iske baraks) Allah un logon ko jo iman laye aur jinon ne neik amal kiye, yaqeenan aisi jannaton mein dakhil karega jinke nichey nehrein beh rahi hongi. Allah karta hai jo kuch chahta hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
یقیناً اللہ داخل کرے گا ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ان باغوں میں جن کے دامن میں ندیاں بہتی ہوں گی یقیناً اللہ کرتا ہے جو چاہتا ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اس کے برعکس) اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کئے ، یقینا ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی۔ اللہ کرتا ہے جو کچھ چاہتا ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
ایمان اور نیک اعمال والوں کو اللہ تعالیٰ بہتی ہوئی نہروں والی جنتوں میں داخل کرے گا۔ اللہ جو اراده کرے اسے کر کے رہتا ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
بے شک اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے، ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اللہ کرتا ہے جو وہ چاہتا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
اللہ داخل کرے گا اُنکو جو ایمان لائے اور کیں بھلائیاں باغوں میں بہتی ہیں نیچے اُنکے نہریں اللہ کرتا ہے جو چاہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
(اِس کے برعکس)اللہ اُن لوگوں کو جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے، یقیناً ایسی جنتّوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی۔ اللہ کرتا ہے جو کچھ چاہتا ہے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں