سورۃ الحج 22:33
لَكُمۡ فِيهَا مَنَٰفِعُ إِلَىٰٓ أَجَلٖ مُّسَمّٗى ثُمَّ مَحِلُّهَآ إِلَى ٱلۡبَيۡتِ ٱلۡعَتِيقِ ﴿٣٣﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
ان میں ایک وقت مقرر تک تمہارے لئے فائدے ہیں پھر ان کو خانہٴ قدیم (یعنی بیت الله) تک پہنچانا (اور ذبح ہونا) ہے
Tumhein ek waqt e muqarrar tak un (hadi ke jaanwaron) se faiyda uthane ka haqq hai phir un (ke qurbaan karne) ki jagah usi qadeem ghar ke paas hai
تمہارے لیے ان (قربانی کے جانوروں) میں نفع ہے ایک وقت معینّ تک پھر ان کی اصل منزل یہ قدیم گھر ہی ہے
تمہیں ایک وقت مقرر تک ان (ہدی کے جانوروں) سے فائدہ اٹھانے کا حق ہے ، پر ان (کے قربان کرنے) کی جگہ اسی قدیم گھر کے پاس ہے
ان میں تمہارے لئے ایک مقرر وقت تک فائده ہے پھر ان کے حلال ہونے کی جگہ خانہ کعبہ ہے.
تم کو ان سے ایک مقرر وقت تک فائدہ اٹھانا ہے پھر ان کو قربانی کے ليے قدیم گھر کی طرف لے جانا ہے
تمہارے واسطے چوپایوں میں فائدے ہیں ایک مقرر وعدہ تک پھر اُنکو پہنچنا اُس قدیم گھر تک
تمہیں ایک وقتِ مقرر تک اُن (ہدی کے جانوروں)سے فائدہ اُٹھانے کا حق ہے، پھر اُن (کے قربان کرنے)کی جگہ اسی قدیم گھر کے پاس ہے۔