quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الحج 22:38

۞إِنَّ ٱللَّهَ يُدَٰفِعُ عَنِ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْۗ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ خَوَّانٖ كَفُورٍ ﴿٣٨﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

خدا تو مومنوں سے ان کے دشمنوں کو ہٹاتا رہتا ہے۔ بےشک خدا کسی خیانت کرنے والے اور کفران نعمت کرنے والے کو دوست نہیں رکھتا۔
— Fatah Muhammad Jalandhari
Yaqeenan Allah mudafiyat (defends) karta hai un logon ki taraf se jo iman laye hain. Yaqeenan Allah kisi khain (treacherous) kafir e niyamat ko pasand nahin karta
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
یقیناً اللہ مدافعت کرے گا اہل ایمان کی طرف سے اللہ بالکل پسند نہیں کرتا ہر بڑے خیانت کرنے والے نا شکرے کو
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
یقینا اللہ مدافعت کرتا ہے ان لوگوں کی طرف سے جو ایمان لائے ہیں۔ یقینا اللہ کسی خائن کافر نعمت کو پسند نہیں کرتا
— Fi Zilal al-Qur'an
سن رکھو! یقیناً سچے مومنوں کے دشمنوں کو خود اللہ تعالیٰ ہٹا دیتا ہے۔ کوئی خیانت کرنے واﻻ ناشکرا اللہ تعالیٰ کو ہرگز پسند نہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
بے شک اللہ ان لوگوں کی مدافعت کرتا ہے جو ایمان لائے بے شک اللہ بد عہدوں اور ناشکروں کو پسند نہیں کرتا
— Maulana Wahiduddin Khan
اللہ دشمنوں کو ہٹا دے گا ایمان والوں سے اللہ کو خوش نہیں آتا کوئی دغاباز نا شکر
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
یقیناً اللہ مدافعت کرتا ہے اُن لوگوں کی طرف سے جو ایمان لائے ہیں۔ یقیناً اللہ کسی خائن کافرِ نعمت کو پسند نہیں کرتا۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں