quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الحج 22:4

كُتِبَ عَلَيۡهِ أَنَّهُۥ مَن تَوَلَّاهُ فَأَنَّهُۥ يُضِلُّهُۥ وَيَهۡدِيهِ إِلَىٰ عَذَابِ ٱلسَّعِيرِ ﴿٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

جس کے بارے میں لکھ دیا گیا ہے کہ جو اسے دوست رکھے گا تو اس کو گمراہ کردے گا اور دوزخ کے عذاب کا رستہ دکھائے گا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Halanke uske to naseeb hi mein yeh likha hai ke jo usko dost banayega usey woh gumraah karke chodega aur azaab e jahannum ka raasta dikhayega
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اس (شیطان) کے بارے میں تو لکھ دیا گیا ہے کہ جو کوئی بھی اس کی دوستی اختیار کرے گا وہ اسے گمراہ کر کے رہے گا اور اس کو پہنچا کر رہے گا دوزخ کے عذاب تک
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
حالانکہ اس کے تو نصیب ہی میں یہ لکھا ہے کہ جو اس کو دوست بنائے گا اسے وہ گمراہ کر کے چھوڑے گا اور عذاب جہنم کا راستہ دکھائے گا۔
— Fi Zilal al-Qur'an
جس پر (قضائے الٰہی) لکھ دی گئی ہے کہ جو کوئی اس کی رفاقت کرے گا وه اسے گمراه کر دے گا اور اسے آگ کے عذاب کی طرف لے جائے گا.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اس کی نسبت یہ لکھ دیا گیا ہے کہ جو شخص اس کو دوست بنائے گا، وہ اس کو بے راہ کردے گا اور اس کو عذاب جہنم کا راستہ دکھائے گا
— Maulana Wahiduddin Khan
جس کے حق میں لکھ دیا گیا ہے کہ جو کوئی اُسکا رفیق ہو سو وہ اُسکو بہکائے اور لیجائے عذاب میں دوزخ کے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
حالانکہ اُس کے تو نصیب ہی میں یہ لکھا ہے کہ جو اس کو دوست بنائے گا اسے وہ گمراہ کر کے چھوڑے گا اور عذاب جہنّم کا راستہ دکھائے گا
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں