quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الحج 22:47

وَيَسۡتَعۡجِلُونَكَ بِٱلۡعَذَابِ وَلَن يُخۡلِفَ ٱللَّهُ وَعۡدَهُۥۚ وَإِنَّ يَوۡمًا عِندَ رَبِّكَ كَأَلۡفِ سَنَةٖ مِّمَّا تَعُدُّونَ ﴿٤٧﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور (یہ لوگ) تم سے عذاب کے لئے جلدی کر رہے ہیں اور خدا اپنا وعدہ ہرگز خلاف نہیں کرے گا۔ اور بےشک تمہارے پروردگار کے نزدیک ایک روز تمہارے حساب کے رو سے ہزار برس کے برابر ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Yeh log azaab ke liye jaldi macha rahey hain. Allah hargiz apne wadey ke khilaf na karega, magar tere Rubb ke haan ka ek din tumhare shumar ke hazaar baras ke barabar hua karta hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور (اے نبی ﷺ !) یہ لوگ عذاب کے بارے میں آپ سے جلدی مچا رہے ہیں اور اللہ اپنے وعدے کی ہرگز خلاف ورزی نہیں کرے گا اور یقیناً ایک دن آپ ﷺ کے رب کے نزدیک ایک ہزار برس کی طرح ہے اس حساب سے جو گنتی تم کرتے ہو
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
” یہ لوگ عذاب کے لئے جلدی مچا رہے ہیں۔ اللہ ہرگز اپنے وعدے کے خلاف نہ کرے گا ، مگر تیرے رب کے ہاں کا ایک دن تمہارے شمار کے ہزار برس کے برابر وہا کرتا ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
اللہ ہرگز اپنا وعده نہیں ٹالے گا۔ ہاں البتہ آپ کے رب کے نزدیک ایک دن تمہاری گنتی کے اعتبار سے ایک ہزار سال کا ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور یہ لوگ تم سے عذاب کے ليے جلدی كيے ہوئے ہیں اور اللہ ہرگز اپنے وعدہ کے خلاف کرنے والا نہیں ہے اور تیرے رب کے یہاں کا ایک دن تمھارے شمار کے اعتبار سے ایک ہزار سال کے برابر ہوتا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور تجھ سے جلدی مانگتے ہیں عذاب اور اللہ ہرگز نہ ٹالے گا اپنا وعدہ اور ایک دن تیرے رب کے یہاں ہزار برس کے برابر ہوتا ہے جو تم گنتے ہو
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
ہ لوگ عذاب کے لیے جلدی مچا رہے ہیں۔ اللہ ہر گز اپنے وعدے کے خلاف نہ کرے گا، مگر تیرے ربّ کے ہاں کا ایک دن تمہارے شمار کے ہزار برس کے برابر ہوا کرتا ہے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں