سورۃ الحج 22:60
۞ذَٰلِكَۖ وَمَنۡ عَاقَبَ بِمِثۡلِ مَا عُوقِبَ بِهِۦ ثُمَّ بُغِيَ عَلَيۡهِ لَيَنصُرَنَّهُ ٱللَّهُۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَعَفُوٌّ غَفُورٞ ﴿٦٠﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
یہ (بات خدا کے ہاں ٹھہر چکی ہے) اور جو شخص (کسی کو) اتنی ہی ایذا دے جتنی ایذا اس کو دی گئی پھر اس شخص پر زیادتی کی جائے تو خدا اس کی مدد کرے گا۔ بےشک خدا معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے
Yeh to hai unka haal, aur jo koi badla le, waisa hi jaisa uske saath kiya gaya, aur phir uspar zyadati bhi ki gayi ho, to Allah uski madad zaroor karega. Allah maaf karne wala aur darguzar karne wala hai
یہ تو ہے ہی ! اور جو شخص بدلہ لے اسی قدر جس قدر اس پر زیادتی کی گئی پھر اس پر مزید زیادتی کی جائے تو اللہ لازماً اس کی مدد کرے گا یقینا اللہ معاف فرمانے والا بخشنے والا ہے
” یہ تو ہے ان کا انجام اور جو کوئی بدلہ لے ، ویسا ہی جیسا اس کے ساتھ کیا گیا ، اور پھر اس پر زیادتی بھی کی گئی ہو ، تو اللہ اس کی مدد ضرور کرے گا۔ اللہ معاف کرنے والا اور درگزر کرنے والا ہے۔ “
بات یہی ہے، اور جس نے بدلہ لیا اسی کے برابر جو اس کے ساتھ کیا گیا تھا پھر اگر اس سے زیادتی کی جائے تو یقیناً اللہ تعالیٰ خود اس کی مدد فرمائے گا۔ بیشک اللہ درگزر کرنے واﻻ بخشنے واﻻ ہے.
یہ ہوچکا اور جو شخص بدلہ لے ویسا ہی جیسا اس کے ساتھ کیا گیا تھا، اور پھر اس پر زیادتی کی جائے تو اللہ ضرور اس کی مدد کرے گا بے شک اللہ معاف کرنے والا، درگزر کرنے والا ہے
یہ سن چکے اور جس نے بدلہ لیا جیسا کہ اُسکو دکھ دیا تھا پھر اُس پر کوئی زیادتی کرے تو البتہ اُسکی مدد کرے گا اللہ بیشک اللہ درگذر کرنے والا بخشنے والا ہے
یہ تو ہے اُن کا حال، اور جو کوئی بدلہ لے ، ویسا ہی جیسا اُس کے ساتھ کیا گیا، اور پھر اس پر زیادتی بھی کی گئی ہو، تو اللہ اس کی مدد ضرور کرے گا۔ اللہ معاف کرنے والا اور درگزر کرنے والا ہے۔