quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الحج 22:7

وَأَنَّ ٱلسَّاعَةَ ءَاتِيَةٞ لَّا رَيۡبَ فِيهَا وَأَنَّ ٱللَّهَ يَبۡعَثُ مَن فِي ٱلۡقُبُورِ ﴿٧﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور یہ کہ قیامت آنے والی ہے۔ اس میں کچھ شک نہیں۔ اور یہ کہ خدا سب لوگوں کو جو قبروں میں ہیں جلا اٹھائے گا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur yeh (is baat ki daleel hai) ke qayamat ki ghadi aakar rahegi, is mein kisi shakk ki gunjaish nahin, aur Allah zaroor un logon ko uthayega jo qabaron mein jaa chuke hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور یہ کہ قیامت آکر رہے گی اس میں کوئی شک نہیں اور یہ کہ اللہ اٹھائے گا ان کو جو قبروں میں ہیں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور یہ (اس بات کی دلیل ہے) کہ قیامت کی گھڑی آ کر رہے گی ، اس میں کوئی شک کی گنجائش نہیں ، اور اللہ ضرور ان لوگوں کو اٹھائے گا جو قبروں میں جا چکے ہیں
— Fi Zilal al-Qur'an
اور یہ کہ قیامت قطعاً آنے والی ہے جس میں کوئی شک وشبہ نہیں اور یقیناً اللہ تعالیٰ قبروں والوں کو دوباره زنده فرمائے گا.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور یہ کہ قیامت آنے والی ہے، اس میں کوئی شک نہیں اور اللہ ضرور ان لوگوں کو اٹھائے گا جو قبروں میں ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
اور یہ کہ قیامت آنی ہے اُس میں دھوکا نہیں اور یہ کہ اللہ اٹھائے گا قبروں میں پڑے ہوؤں کو
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور یہ (اِس بات کی دلیل ہے)کہ قیامت کی گھڑی آکر رہے گی، اس میں کسی شک کی گنجائش نہیں ، اور اللہ ضرور اُن لوگوں کو اُٹھائے گا جو قبروں میں جاچکے ہیں۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں