quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الحج 22:75

ٱللَّهُ يَصۡطَفِي مِنَ ٱلۡمَلَـٰٓئِكَةِ رُسُلٗا وَمِنَ ٱلنَّاسِۚ إِنَّ ٱللَّهَ سَمِيعُۢ بَصِيرٞ ﴿٧٥﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

خدا فرشتوں میں سے پیغام پہنچانے والے منتخب کرلیتا ہے اور انسانوں میں سے بھی۔ بےشک خدا سننے والا (اور) دیکھنے والا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Haqeeqat yeh hai ke Allah [apne faramin ki tarsil ke liye(to convey His decrees)] malaika (Farishtey) mein se bhi paigham rasaan muntakhab (choose) karta hai aur Insaano mein se bhi. Woh Sami (sunney waala) aur baseer (dekhne waala) hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اللہُ چن لیتا ہے اپنے پیغامبر فرشتوں میں سے بھی اور انسانوں میں سے بھی یقینا اللہ سب کچھ سننے و الا دیکھنے والا ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
’ حقیقت یہ ہے کہ اللہ (اپنے فرامین کی ترسیل کے لئے) ملائکہ میں سے بھی پیغام رساں منتخب کرتا ہے اور انسانوں میں سے بھی۔ وہ سمیع اور بصیر ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
فرشتوں میں سے اور انسانوں میں سے پیغام پہونچانے والوں کو اللہ ہی چھانٹ لیتا ہے، بیشک اللہ تعالیٰ سننے واﻻ دیکھنے واﻻ ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اللہ فرشتوں میں سے اپنا پیغام پہنچانے والا چنتا ہے، اور انسانوں میں سے بھی بے شک اللہ سننے والا، دیکھنے والا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
اللہ چھانٹ لیتا ہے فرشتوں میں پیغام پہنچانے والے اور آدمیوں میں اللہ سنتا دیکھتا ہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
حقیقت یہ ہے کہ اللہ (اپنے فرامین کی ترسیل کے لیے)ملائکہ میں سے بھی پیغام رساں منتخب کرتا ہے، اور انسانوں میں سے بھی۔ وہ سمیع  اور بصیر ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں