quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ المؤمنون 23:24

فَقَالَ ٱلۡمَلَؤُاْ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ مِن قَوۡمِهِۦ مَا هَٰذَآ إِلَّا بَشَرٞ مِّثۡلُكُمۡ يُرِيدُ أَن يَتَفَضَّلَ عَلَيۡكُمۡ وَلَوۡ شَآءَ ٱللَّهُ لَأَنزَلَ مَلَـٰٓئِكَةٗ مَّا سَمِعۡنَا بِهَٰذَا فِيٓ ءَابَآئِنَا ٱلۡأَوَّلِينَ ﴿٢٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

تو ان کی قوم کے سردار جو کافر تھے کہنے لگے کہ یہ تو تم ہی جیسا آدمی ہے۔ تم پر بڑائی حاصل کرنی چاہتا ہے۔ اور اگر خدا چاہتا تو فرشتے اُتار دیتا۔ ہم نے اپنے اگلے باپ دادا میں تو یہ بات کبھی سنی نہیں تھی
— Fatah Muhammad Jalandhari
Uski qaum ke jin sardaaron ne maanne se inkar kiya woh kehne lagey ke “yeh shaks kuch nahin hai magar ek bashar(Insaan) tum hi jaisa. Iski garz yeh hai ke tumpar bartari (superiority) haasil karey. Allah ko agar bhejna hota to farishtey bhejta.Yeh baat to humne kabhi apne baap dada ke waqton mein suni hi nahin ( ke bashar Rasool bankar aaye)
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
تو کہا اس ؑ کی قوم کے ان سرداروں نے جنہوں نے کفر کی روش اختیار کی تھی یہ کچھ بھی نہیں مگر تمہاری طرح کا ایک بشر یہ تمہارے اوپر اپنی فوقیت چاہتا ہے اور اگر اللہ چاہتا تو فرشتوں کو بھیج دیتا ہم نے اس طرح کوئی بات اپنے پہلے آباء و اَجداد میں نہیں سنی
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
” اس کی قوم کے جن سرداروں نے ماننے سے انکار کیا وہ کہنے لگے کہ ” یہ شخص کچھ نہیں ہے مگر ایک بشر تم ہی جیسا۔ اس کی غرض یہ ہے کہ تم پر برتری حاصل کرے۔ اللہ کو اگر بھیجنا ہوتا تو فرشتے بھیجتا۔ یہ بات تو ہم نے کبھی اپنے باپ دادا کے وقتوں میں سنی ہی نہیں (کہ بشر رسول بن کر آئے) ۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اس کی قوم کے کافر سرداروں نے صاف کہہ دیا کہ یہ تو تم جیسا ہی انسان ہے، یہ تم پر فضیلت اور بڑائی حاصل کرنا چاہتا ہے۔ اگر اللہ ہی کو منظور ہوتا تو کسی فرشتے کو اتارتا، ہم نے تو اسے اپنے اگلے باپ دادوں کے زمانے میں سنا ہی نہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
تو اس کی قوم کے سردار جنھوں نے انکار کیا تھا، انھوں نے کہا کہ یہ تو بس تمھارے جیسا ایک آدمی ہے وہ چاہتا ہے کہ تمھارے اوپر برتری حاصل کرے اور اگر اللہ چاہتا تو وہ فرشتے بھیجتا ہم نے یہ بات اپنے پچھلے بڑوں میں نہیں سنی
— Maulana Wahiduddin Khan
تب بولے سردار جو کافر تھے اُسکی قوم میں یہ کیا ہے آدمی ہے جیسے تم چاہتا ہے کہ بڑائی کرے تم پر اور اگر اللہ چاہتا تو اتارتا فرشتے ہم نے یہ نہیں سنا اپنے اگلے باپ دادوں میں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اس کی قوم کے جن سرداروں نے ماننے سے انکار کیا وہ کہنے لگو کہ”یہ شخص کچھ نہیں ہے مگر ایک بشر تم ہی جیسا۔ اِس کی غرض یہ ہے کہ تم پر برتری حاصل کرے۔ اللہ کو اگر بھیجنا ہوتا تو فرشتے بھیجتا۔ یہ بات تو ہم نے کبھی اپنے باپ دادا کے وقتوں میں سُنی ہی نہیں (کہ بشر رسُول بن کر آئے)
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں