سورۃ المؤمنون 23:63
بَلۡ قُلُوبُهُمۡ فِي غَمۡرَةٖ مِّنۡ هَٰذَا وَلَهُمۡ أَعۡمَٰلٞ مِّن دُونِ ذَٰلِكَ هُمۡ لَهَا عَٰمِلُونَ ﴿٦٣﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
مگر ان کے دل ان (باتوں) کی طرف سے غفلت میں (پڑے ہوئے) ہیں، اور ان کے سوا اور اعمال بھی ہیں جو یہ کرتے رہتے ہیں
Magar yeh log is maamle se be-khabar hain aur inke aamal bhi is tareeqe se ( jiska upar zikr kiya gaya hai) mukhtalif hain. Woh apne yeh karoot kiye chale jayenge
لیکن ان کے دل اس سے غفلت میں پڑے ہوئے ہیں اور ان کے اور بہت سے مشاغل ہیں ان کے سوا جن کے لیے وہ بھاگ دوڑ کر رہے ہیں
مگر یہ لوگ اس معاملے سے بیخبر ہیں اور ان کے اعمال بھی اس طریقے سے (جس کا اوپر ذکر کیا گیا ہے) مختلف ہیں
بلکہ ان کے دل اس طرف سے غفلت میں ہیں اور ان کے لئے اس کے سوا بھی بہت سے اعمال ہیں جنہیں وه کرنے والے. ہیں
بلکہ ان کے دل اس کی طرف سے غفلت میں ہیں اور ان کے کچھ کام اس کے علاوہ ہیں وہ ان کو کرتے رہیں گے
کوئی نہیں انکے دل بیہوش ہیں اس طرف اور انکو اور کام لگ رہے ہیں اسکے سوائے کہ وہ انکو کر رہے ہیں
مگر یہ لوگ اس معاملے سے بے خبر ہیں۔ اور ان کے اعمال بھی اُس طریقے سے (جس کا اُوپر ذکر کیا گیا ہے)مختلف ہیں۔ وہ اپنے یہ کرتُوت کیے چلے جائیں گے