سورۃ المؤمنون 23:78
وَهُوَ ٱلَّذِيٓ أَنشَأَ لَكُمُ ٱلسَّمۡعَ وَٱلۡأَبۡصَٰرَ وَٱلۡأَفۡـِٔدَةَۚ قَلِيلٗا مَّا تَشۡكُرُونَ ﴿٧٨﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور وہی تو ہے جس نے تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے۔ (لیکن) تم کم شکرگزاری کرتے ہو
Woh Allah hi to hai jisne tumhein sunney aur dekhne ki quwwatein di aur sochne ko dil diye , magar tum log kam hi shukarguzar hotey ho
اور وہی ہے جس نے تمہارے لیے بنائے ہیں کان آنکھیں اور عقل بہت کم ہے جو تم شکر ادا کرتے ہو
وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہیں سننے اور دیکھنے کی قوتیں دیں اور سوچنے کی دل مگر تم لوگ کم ہی شکر گزار ہوتے ہو
وه اللہ ہے جس نے تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دل پیدا کئے، مگر تم بہت (ہی) کم شکر کرتے ہو.
اور وہی ہے جس نے تمھارے ليے کان اور آنکھیں اور دل بنائے تم بہت کم شکر ادا کرتے ہو
اور اسی نے بنا دئے تمہارےکان اور آنکھیں اور دل تم بہت تھوڑا حق مانتے ہو
وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہیں سُننے اور دیکھنے کی قوتیں دیں اور سوچنے کو دل دیے۔ مگر تم لوگ کم ہی شکر گزار ہوتے ہو۔