quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النور 24:19

إِنَّ ٱلَّذِينَ يُحِبُّونَ أَن تَشِيعَ ٱلۡفَٰحِشَةُ فِي ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٞ فِي ٱلدُّنۡيَا وَٱلۡأٓخِرَةِۚ وَٱللَّهُ يَعۡلَمُ وَأَنتُمۡ لَا تَعۡلَمُونَ ﴿١٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جو لوگ اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ مومنوں میں بےحیائی یعنی (تہمت بدکاری کی خبر) پھیلے ان کو دنیا اور آخرت میں دکھ دینے والا عذاب ہوگا۔ اور خدا جانتا ہے اور تم نہیں جانتے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Jo log chahte hain ke iman laney walon ke giroh mein fahash (indecency) phayle woh duniya aur aakhirat mein dardnaak saza ke musthaq hain. Allah jaanta hai aur tum nahin jaante
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
بیشک جو لوگ چاہتے ہیں کہ اہل ایمان میں بےحیائی کا چرچا ہو ان کے لیے دنیا اور آخرت میں درد ناک عذاب ہے اور اللہ خوب جانتا ہے اور تم نہیں جانتے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
جو لوگ چاہتے ہیں کہ ایمان لانے والوں کے گروہ میں فحش پھیلے وہ دنیا اور آخرت میں درد ناک سزا کے مستحق ہیں ‘ اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے
— Fi Zilal al-Qur'an
جو لوگ مسلمانوں میں بےحیائی پھیلانے کے آرزومند رہتے ہیں ان کے لئے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہیں، اللہ سب کچھ جانتا ہے اور تم کچھ بھی نہیں جانتے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
بے شک جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ مسلمانوں میں بے حیائی کا چرچا ہو، ان کے ليے دنیا اور آخرت میں درد ناک سزا ہے اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے
— Maulana Wahiduddin Khan
جو لوگ چاہتے ہیں کہ چرچا ہو بدکاری کا ایمان والوں میں انکے لئے عذاب ہے دردناک دنیا اور آخرت میں اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
جولوگ چاہتے ہیں کہ ایمان لانے والوں کے گروہ میں فحش پھیلے وہ دنیا اور آخرت میں دردناک سزا کے مستحق ہیں، اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں