quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النور 24:23

إِنَّ ٱلَّذِينَ يَرۡمُونَ ٱلۡمُحۡصَنَٰتِ ٱلۡغَٰفِلَٰتِ ٱلۡمُؤۡمِنَٰتِ لُعِنُواْ فِي ٱلدُّنۡيَا وَٱلۡأٓخِرَةِ وَلَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيمٞ ﴿٢٣﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

جو لوگ پرہیزگار اور برے کاموں سے بےخبر اور ایمان دار عورتوں پر بدکاری کی تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا وآخرت (دونوں) میں لعنت ہے۔ اور ان کو سخت عذاب ہوگا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Jo log paak daaman, be-khabar, momin auraton par tohmatein (slandering) lagate hain unpar duniya aur aakhirat mein laanat ki gayi aur unke liye bada azaab hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
یقیناً وہ لوگ جو تہمت لگاتے ہیں پاک دامن بیخبر مؤمنات پر ان پر پھٹکار ہے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اور ان کے لیے بہت بڑا عذاب ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
جو لوگ پاک دامن ‘ بیخبر ‘ مومن عورتوں پر تہمتیں لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت کی گئی اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
جو لوگ پاک دامن بھولی بھالی باایمان عورتوں پر تہمت لگاتے ہیں وه دنیا وآخرت میں ملعون ہیں اور ان کے لئے بڑا بھاری عذاب ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
بے شک جو لوگ پاک دامن، بے خبر، ایمان والی عورتوں پر تہمت لگاتے ہیں ، ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت کی گئی اور ان کے ليے بڑا عذاب ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
جو لوگ عیب لگاتے ہیں حفاظت والیوں بیخبر ایمان والیوں کو ان کو پھٹکار ہے دنیا میں اور آخرت میں اور انکے لئے ہے بڑا عذاب
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
جو لوگ پاک دامن ، بے خبر، مومن عورتوں پر تہمتیں لگاتے ہیں ان پر دُنیا اور آخرت میں لعنت کی گئی اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں