quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النور 24:36

فِي بُيُوتٍ أَذِنَ ٱللَّهُ أَن تُرۡفَعَ وَيُذۡكَرَ فِيهَا ٱسۡمُهُۥ يُسَبِّحُ لَهُۥ فِيهَا بِٱلۡغُدُوِّ وَٱلۡأٓصَالِ ﴿٣٦﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

(وہ قندیل) ان گھروں میں (ہے) جن کے بارے میں خدا نے ارشاد فرمایا ہے کہ بلند کئے جائیں اور وہاں خدا کے نام کا ذکر کیا جائے (اور) ان میں صبح وشام اس کی تسبیح کرتے رہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
(Uske noor ki taraf hidayat paney waley) un gharon mein paye jatey hain jinhein buland karne ka aur jin mein apne naam ki yaad ka Allah ne izan (ijazat) diya hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
(اس کے نور کی طرف ہدایت پانے والے) ان گھروں میں (پائے جاتے ہیں) جن کے متعلق اللہ نے حکم دیا ہے کہ ان کو بلند کیا جائے اور ان میں اس کا نام لیا جائے وہ تسبیح کرتے ہیں اللہ کی ان (مساجد) میں صبح اور شام
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اس کے نور کی طرف (ہدایت پانے والے) ان گھروں میں پائے جاتے ہیں جنہیں بلند کرنے کا ‘ اور جن میں اپنے نام کی یاد کا اللہ نے اذن دیا ہے۔ ان میں ایسے لوگ صبح و شام اس کی تسبیح کرتے ہیں
— Fi Zilal al-Qur'an
ان گھروں میں جن کے بلند کرنے، اور جن میں اپنے نام کی یاد کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے وہاں صبح وشام اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرتے ہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
ایسے گھروں میں جن کی نسبت اللہ نے حکم دیا ہے کہ وہ بلند کيے جائیں اور ان میں اس کے نام کا ذکر کیا جائے ان میں صبح و شام اللہ کی یاد کرتے ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
ان گھروں میں کہ اللہ نے حکم دیا انکو بلند کرنے کا اور و ہاں اس کا نام پڑھنے کا یاد کرتے ہیں اسکی وہاں صبح و شام
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
(اُس کے نُور کی طرف ہدایت پانے والے)اُن گھروں میں پائے جاتے ہیں جنہیں بلند کرنے کا، اور جن میں اپنے نام کی یاد کا اللہ نے اِذن دیا ہے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں